پاک فوج دشمن کے تمام عزائم کو ناکام بنادے گی۔ آرمی چیف

آرمی چیف آف اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ:  پاک فوج دشمن کے تمام عزائم کو ناکام بنادے گی، خیبرپختونخوا پولیس کو تکنیکی معاونت فراہم کرتے رہیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا انہیں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال، جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق: 

جنرل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ ‘ملاقات کے دوران ان کی تیاریوں اور بلند حوصلے کی تعریف کی تاکہ دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔ پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ:  دشمن قوتوں اور ان کے سہولت کاروں کے منصوبوں کو ناکام بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائی۔ 

‘آرمی چیف نے ملک کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج خیبر پختونخوا پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تکنیکی مدد اور مکمل تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

جنرل عاصم منیر نے خیبر پختونخوا کے عوام کے امن کے قیام اور جنوبی وزیرستان انٹیگریٹڈ ڈیولپمنٹ پلان کے تحت مختلف منصوبوں کو آگے بڑھانے میں ان کے اہم کردار کا بھی اعتراف کیا۔ انہوں ںے خیبر پختونخوا کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پاک فوج کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

آرمی چیف نے قبائلی عمائدین کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے لوث حمایت اور پاکستان آرمی کے ساتھ تعاون پر اظہار تشکر کیا۔وانا پہنچنے پر آرمی چیف نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وانا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

  • Related Posts

    تحریک طالبان پاکستان کے عسکریت پسندوں نے فوجی کرنل، تین دیگر مغویوں کو رہا کر دیا

     آئی ایس آئی کے کرنل خالد سمیت تین اہلکار جو طالبان نے یرغمال بنا رکھے تھے ان کو قبائل کے بزرگوں کی کوششوں سے انہوں نے رہا کردیا ہے جو…

    ISPR… ISLAMABAD

     ISPR… ISLAMABAD : – Three retired military officers have been taken into custody in connection with the court martial proceedings against former director general of ISI (Inter-Services Intelligence) Lt Gen…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views