منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )سٹرکٹ ٹریفک پولیس منڈی بہاؤالدین آئی جی پنجاب اور
ہیڈآف پولیس ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پرایس ایس پی فاروق سلطان قاضی نے انفارمل انسپیکشن کے حوالے سے سہولت سنٹر منڈی بہاؤالدین اور لائسنس برانچ منڈی بہاؤالدین کا سرپرائز وزٹ کیاایس ایس پی فاروق سلطان قاضی نے تحفظ سنٹر اور لائسنس برانچ منڈی بہاؤالدین کی بلڈنگ روم، آئی ٹی ورک کا بغور جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ ریکارڈ / رجسٹرز کو بھی چیک کیا اور ریکارڈ کو بہتر بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر منڈی بہاؤالدین تبسم نوید بھٹی نے ایس ایس پی فاروق سلطان قاضی کو لائسنس برانچ منڈی بہاؤالدین اور کمپیوٹر سیکشن ,فریش ,رینول ریکارڈ کے بارے تفصیلاً آگاہ کیا۔