پریس ریلیز

 پریس ریلیز

سرگودھا (رپورٹ طاہراشرف) انچارج وفاقی محتسب  سرگودھا ریجنل ہیڈ مشتاق احمد اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی اداروں سے متعلق سرگودھا دفتر مں  تحریری یا  وفاقی محتسب کے پورٹل پر موصول ہونے  والی شکایات کو فوری حل کر کے سائلین  کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ وفاقی اداروں  میں بد انتظامی و بے بےقاعدگیوں کا سخت نوٹس لیا جاتا ہے وہ ریڈیو پاکستان کے پروگرام شاہین سرگودہا میں مہمان خصوصی کی حیثیت  سے اپنے ادارہ کی کارکردگی کے بارےآگاہ کر رہے تھے اس موقع پر پروگرام انچارج و اسٹیشن مینیجر غلام عباس ملک  بھی موجود تھے مشتاق  احمداعوان نے کہا کہ  وفاقی محتسب   کے ریجنل دفاتر کے قیام کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز  پر ون ونڈو کے تحت تیز تر انصاف فراہم کرنا  ہے انھوں نے کہا کہ سائیلین کو اس ضمن میں کسی وکیل کی ضرورت ہے نہ مڈل مین  کی-  شکایت کنندہ کو بالمشافہ اپنی شکایات کے حق میں دلائل کا موقع دیا جاتا ہے اور اس وقت تک شکایت کو داخل دفتر نہیں کیا جاتا جب تک شکایت کنندہ مطمئن نہ ہو – انھوں نے مذید کہا کہ شکایات کنندگان کو اپنی شکایات پیش کرنے کےلئے بھی کسی طویل اور مشکل مرحلے سےنہیں گزرنا پڑتا بلکہ سادہ کاغذ پر شناختی کارڈ اور شکایت سے متعلقہ ثبوت فراہم کرنا ہوتے ہیں اور ساتھ ہی خودکار نظام کے تحت شکایت کنندہ کو شکایت کے اندراج کے  بارے  میں دیئے گئے نمبر پر پیغام موصول ہو جاتا ہے جبکہ بعدازاں اسے ضرورت پڑنے پر ذاتی شنوائی کا پیغا م بذریعہ فون  اور  ڈاک تحریری طور پر بھی آگاہ کیا جاتا ہےـ ہر شکایت کا فیصلہ 60 یوم کے اندر یقینی طور  پر کر دیا جاتا ہے   اگر کوئی وفاقی محکمہ شکایت حل کرنے میں  ناکام رہے تو شکایت کے حل میں تاخیری حربے اختیار کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف ضابطے کی کاروائی بھی عمل  لائی جاتی ہے- انھوں نے مذید کہا ہے کہ وفاقی محتسب  کا ادارہ وفاقی محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کا بھی ضامن ہے انہوں نے بتایا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی ہر ماہ کے پہلے ہفتے ملک بھر کے ریجنل دفاتر کی کارکردگی کا جائزہ لنے  کےلئے ویڈیو لنک اجلاس کا انعقاد کرتے ہیں جبکہ ان دفاتر کے سہ ماہی دورے بھی کرتے ہیں – ریڈیو پروگرام میں  ریجنل ہیڈمشتاق احمد اعوان نے لائیو کالرز کے جوابات بھی دیئے -انہوں نے مزید بتایا کہ “انصاف آپکی دہلیز پر”  کے مقصد کےلئے دوسرے اضلاع  منڈی بہاؤالدین ،جوہر آباد،خوشاب اور میانوالی، میں کھلی کچری بھی لگائی جاتی ہے اور ہر ماہ شکایت ُان اضلاع میں جا کر سنی جاتی ہے-

مشتاق احمد اعوان  

انچارج

وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا

  • Related Posts

    سرگودھا(رپورٹ بیورو ای این آئی) سرگودھا سانحہ کوٸٹہ میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے جوان 21 سالہ شہر یار کے والد کو ہمارے ہمارے ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے اپنے آفس بلا کر امدادی چیک دے کر اپنے سر سے ذمہ داری اتار دی اس

     سرگودھا(رپورٹ بیورو ای این آئی) سرگودھا سانحہ کوٸٹہ میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے جوان  21 سالہ شہر یار کے والد کو ہمارے ہمارے ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے اپنے…

    سرگودھا(ای این آئی نیوز ایجنسی) سرگودھا الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے بعد عوامی سروے میں عوام پھٹ پڑی

    فائل فوٹو  سرگودھا(ای این آئی نیوز ایجنسی) سرگودھا الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے بعد عوامی سروے میں عوام پھٹ پڑی کوئی بات کرتا ہوا رو پڑا تو کوئی آسمان…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views