چشتیاں(بیورو رپوٹ)
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام چشتیاں یونین آف جرنلسٹ چشتیاں کے سالانہ انتخابات کے دوران سینئر صحافی عامر شہزاد جٹ صدر اور چوہدری عدنان جمیل جنرل سیکرٹری بھاری ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ دیگر عہدے داران بلا مقابلہ پہلے ہی منتخب ہو گئے تھے۔الیکشن بورڈ کے چئیرمین سینئر صحافی محمد یسین ظفر ممبران محمد رفیق رضا اور شمشاد احمد ایڈووکیٹ کی نگرانی میں مکمل ہوئے جس کے دوران الیکشن کے تمام مراحل کاغذار نامزدگی کی وصولی،واپسی،انتخابی نشان کا اجرا،اور مقامی شادی ہال میں بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹ ڈالے گئے اور الیکشن بورڈ نے الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق فرینڈز گروپ کے عامر شہزاد جٹ 40 ووٹ لیکر صدر اور چوہدری عدنان جمیل 40ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ان کے مخالف یونیک گروپ کے امیدواروں ریحان حنیف اور عبداللہ شفیع نے سات سات ووٹ حاصل کئے۔
الیکشن کے دوران مختلف پریس کلبوں ڈاہرانوالہ پریس کلب کے صحافیوں میر احمد مستانہ سہروردی،محمد اکرم،واجد علی،چوہدری مظہر،صدف اقبال،انصاف پریس کلب چشتیاں کے شاہد قریشی,زاہد حسین ہاشمی، رانا محمد اکرم, حافظ محمد بشیر,محمد بلال،آزاد میڈیا گروپ کے ممتاز انجم افضال کمبوہ ذیشان کمبوہ،عوامی پریس کلب کے چوہدری محمد عرفان،چوہدری محمد عثمان نے بھی ووٹنگ میں حصہ لیا۔ چشتیاں کے سیاسی سماجی،کاروباری وعوامی حلقوں نے چشتیاں یونین آف جرنلسٹس چشتیاں کے انتخابات میں فرینڈز گروپ کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی صحافتی برادری کے مسائل حل کرنے اور مثبت صحافت کے فروغ عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔بعد ازاں نو منتخب صدر عامر شہزاد جٹ اور جنرل سیکرٹری چوہدری عدنان جمیل نے چشتیاں یونین آف جرنلسٹ کے ممبران کے ہمراہ لاہور میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا عظیم کو چئیرمین الیکشن بورڈ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ حتمی نتیجہ اور الیکشن کی تمام دستاویزات جمع کروادیں۔