![]() |
ڈاکٹرعمران انور |
چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
تحصیل ہسپتال چشتیاں میں ہیٹ ویو کے دوران گرمی کی شدت سے متاثر ہونے والے مریضوں کیلئے ہیٹ سٹروک کاؤنٹرقائم کردیا ہے تاکہ ایسے مریضوں کو خصوصی طبی امداد فراہم کی جاسکے۔اس امر کا اظہار ایم ایس تحصیل ہسپتال چشتیاں ڈاکٹر عمران انور نے میڈیا کو مزید کہا کہ ہیٹ ویو کے دوران احتیاظی تدابیر اختیار کرکے نہ صرف ہیٹ ویو سے بچا جاسکتا ہے بلکہ صحت کو بھی متوازن رکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا قیامت خیز گرمی کے دوران جسم کی حرارت کو نارمل رکھنے کیلئے پانی زیادہ پئیں،لیموں ونمک بھی استعمال کرسکتے ہیں۔دن کے وقت ننگے سرگھر یا دفتر سے ہرگز باہر نہیں نکلیں،رات ک وقت گھروں کی کھڑکیاں دروازے کھول دیں اور فرش پر پانی کا چھڑکاؤ کریں،بازاری کھانوں سے پرہیز کریں گھریلو مشروبات استعمال کریں اور کسی بھی تکلیف کی صورت میں خود علاج کرنے کی بجائے سرکاری ہسپتال میں داکٹر سے رجوع کریں۔