چشتیاں۔کمشنر /ایسوسی ایٹ ایڈوائزر وفاقی محتسب آفس بہاولپور باسط عزیز خان نے واپڈ کمپلیکس چشتیاں میں مورخہ10-06-2024 بروز سوموار مختلف وفاقی اداروں کی بدانتظامی کے خلاف دائر کی گئ 66 شکایات کی سماعت کی



 ہمارے بیورو چیف پنجاب سینئر صحافی و کالم نگار میاں میراحمدمستانہ سہروردی کی رپوٹ کے مطابق۔۔۔۔۔۔کمشنر /ایسوسی ایٹ ایڈوائزر وفاقی محتسب آفس بہاولپور باسط عزیز خان نے واپڈ کمپلیکس چشتیاں میں مورخہ10-06-2024  بروز سوموار مختلف وفاقی اداروں کی بدانتظامی کے خلاف دائر  کی گئ 66  شکایات کی سماعت کی اور سائلین کے مسائل کو فوری حل کروانے اور مناسب ریلیف فراہم کرنے کیلئے متعلقہ وفاقی محکموں کے نمائدگان کو ہدایات جاری کیں, اور 50 شکایات کو موقعہ پر ہی نمٹا دیا گیا. مجموعی طور پر میپکو کے صارفین کو ڈیٹکشن بل کی مد میں تقریباً 1,00,0000 دس لاکھ روپے سے زائد کا ریلیف فراہم کیا اور 15 ڈیفیکٹو میٹرز تبدیل کروا دیئے ۔ باسط عزیز خان کی ہدایت پر درخواست دہندگان کے بجلی کے ناجائز بلوں کے مسائل حل کر دیۓ گۓ جس پر سائلین نے وفاقی محتسب 


اعجاز احمد قریشی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔  مزید براں ایسوسی ایٹ ایڈوائزر وفاقی محتسب نے کھلی کچہری میں سائلین کی شکایات کا فوری ازالہ کرتے ہوئے ایکسین میپکو کو فوراً میٹر انسٹال کرنے کا حکم جاری کیا، چیف آفیسر بلدیہ کو فوراً صفائی کے احکامات جاری کئے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کو بیکری آئٹمز کے ریٹس بمطابق مارکیٹ ریٹ کرنے اور ملاوٹ سے پاک اشیاء عوام کو سپلائی کرنے کے احکامات جاری کئے ۔



بعدازاں باسط عزیز خان کمشنر/ایسوسی ایٹ ایڈوائزر وفاقی محتسب نے میڈیا نمایندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے احکامات کی روشنی میں عوام  کے مسائل کو حل کروانے اور جلد از جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے انتھک محنت اور کوشش جاری رکھیں گے اور اس نظریہ اور پروگرام کے مطابق فوری ریلیف فراہم کرتے رہنا ہمارا اولین فرض ہے،  اور ہر شکایت کا فیصلہ 60 دن کے مختصر سے عرصے میں بغیر فیس اور وکیل کے کر دیا جاتا ہے. شکایت کنندگان نے اس بات کی تائید کی اور کہا کہ اس سنگین اور پریشان کن دور میں رشوت اور سفارش کے بغیر وفاقی محتسب کے تعاون سے انکو فوری , سستا اور مختصر سے عرصے میں بغیر فیس اور وکیل کے انصاف مل جاتا ہے . شکایت کنندگان نے اس بات کو مذ ید اجاگر کیا کہ انکی شکایات کا اندراج اور سماعت بذریعہ وٹس ایپ ہو جاتا ہے, اس سہولت سے وقت اور پٹرول دونوں کی بچت کے ساتھ ساتھ شدید گرمی میں دور دراز کا سفر بھی نہیں کرنا پڑتا۔

  • Related Posts

    چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا کہ معیاری اور فوری طبی سہولتوں کی فراہمی ہر مریض کا حق ہے،

     چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا کہ معیاری اور فوری طبی سہولتوں کی فراہمی ہر مریض کا حق ہے، علاج معالجے ومریضوں کی نگہداشت میں…

    چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) دانش سکول گرلز چشتیاں کی2 ذہین طالبات نے تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر انتظام انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان 2024 میں دو پوزیشن حاصل کرکے کامیابی کی حقدار ٹھہریں۔

      چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) دانش سکول گرلز چشتیاں کی2 ذہین طالبات نے تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر انتظام انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان 2024 میں دو پوزیشن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views