چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج چشتیاں کے بہترین تعلیمی ماحول میں 425طالبات سمیت تین ہزار طلبا یونیورسٹی سطح کی تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ کالج کے مثالی تعلیمی نتائج،ڈسپلن اور موبائل فون لانے پر سخت پابندی کی بناپراسے ضلع بھر میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔اس امر کا اظہار گورنمنٹ گریجوایٹ کالج چشتیاں کے پرنسپل پروفیسر غضنفر محمود نے وائس پرنسپل پروفیسر ریاض احمد مہاروی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کے دوران مزید کہا کہ کالج میں یونیورسٹی سطح کی تعلیم کے سات مضامین انگلش،میتھ،اردو،زوالوجی،کیمسٹری،فزکس، اکنامکس کی بی ایس کلاسز میں تعلیم دی جارہی ہے۔فرسٹ ائیر کلاس میں داخلہ کے خواہش مند 150سے زائد میٹرک کے ذہین طلبا نویں جماعت کے رزلٹ کارڈ کی بنیاد پر کالج کے مفت سمر کیمپ میں رجسٹریشن حاصل کرچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کالج میں ڈسپلن کے قیام اور موبائل فون لانے پر عائد پابندی پر عملدرآمد کرانے کیلئے چیف پراکٹر محمد افضل بڑی کامیابی سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کالج میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کالج کے اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ درس وتدریس کی خدمات انجام دے رہے ہیں تاہم کالج میں سٹاف اور فرنیچر کی کمی بارے حکام کو آگاہ کردیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کالج میں بڑا آر او واٹر پلانٹ لگایا گیا ہے جہاں سے روزانہ ہزاروں طلبا وطالبات کو صحت افزا پینے کا پانی دستیاب ہے۔اس موقع پر سینئر اساتذہ پروفیسر محمد عرفان اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم بھی موجود تھے۔##
چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا کہ معیاری اور فوری طبی سہولتوں کی فراہمی ہر مریض کا حق ہے،
چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا کہ معیاری اور فوری طبی سہولتوں کی فراہمی ہر مریض کا حق ہے، علاج معالجے ومریضوں کی نگہداشت میں…