چشتیاں (بیورورپوٹ)ڈی ایس پی چشتیاں گل حسن خان نائب تحصیلدار وقائم مقام اسسٹنٹ کمشنر وایڈ منسٹریٹرغلام یاسین شاکر نے کہا ھے کہ عیدالاضحی کی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جامع سیکورٹی پلان کےلئےسرکل چشتیاں کےایس ایچ اوزاورپولیس جوان اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں اس امر کا اظہار انہوں نےڈی ایس پی آفس میں امن و امان کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایس ایچ او سٹی اے ڈویژن محمد امجد باجوہ ،ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن محمد اجمل وٹو،مختلف مکاتب فکر کے ممتاز علماء کرام انجمن تاجران کے صدر حاجی حمید احمد صدیقی ،جنرل سیکرٹری چوھدری نسیم صادق،نائب صدر محمد کاشف بھٹی ،سینئرنائب صدرمیاں رفیق رحمانی ممتازرکن انجمن تاجران محمد شفیق انصاری ،سینئرصحافی محمد عامر سہیل ،چوھدری راحیل افضل ودیگرنےشرکت کی اس موقع پر ڈی ایس پی چشتیاں نے کہاکہ عیدالاضحی کےموقع پر پولیس کے جوان اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دیں گےایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صرڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی طرف سے جاری ھونے والے اجازت نامہ رکھنے والی تنظیمیں قربانی کی کھالیں اکھٹی کی سکیں گی بغیر اجازت کھالیں اکھٹی کرنے والوں کےخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہاکہ جانوروں کی خریداری کے لیے ریلوے گراؤنڈ میں مویشی منڈی قائم کی گئی ھےمزیدبراں انہوں نے کہاکہ عیدالاضحی کے موقع پر بازاروں میں عید کی خریداری کے لیے آنے والے شہریوں مرد وخواتین کوچاھئے کہ اپنے ارد گرد ماحول پر نظر رکھیں جرائم پیشہ مشکوک افرادکی فوری طور پر 15پراطلاع دیں انہوں نے کہا کہ شہرکےداخلی وخارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی جائے گی شہریوں کے جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے مزید براں قائم ایڈمنسٹریٹر غلام یاسین شاکر نے کہاکہ عیدالاضحی کے موقع پر صحت وصفائی کے انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ھے میونسپل کمیٹی چشتیاں کاعملہ صفائی شہربھرسےقربانی کی جانوروں کی آلائشوں کوٹھکانےلگانے اور صفائی کےبہترین انتظامات کے سلسلہ میں ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ۔۔۔۔۔
چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا کہ معیاری اور فوری طبی سہولتوں کی فراہمی ہر مریض کا حق ہے،
چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا کہ معیاری اور فوری طبی سہولتوں کی فراہمی ہر مریض کا حق ہے، علاج معالجے ومریضوں کی نگہداشت میں…