چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) جشن آزادی کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنی صفوں میں کامل اتحاد پیدا کریں۔مہرساجداقبال

 

 چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)

اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں مہر ساجد اقبال،سابق ایم پی اے ن لیگ حاجی محمد اکرم اور ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی ن لیگ چوہدری عبدالمجید جتالہ، گل حسن خان ڈی ایس پی  نے کہا ہے پاکستان کے موجودہ حالات کے پیش نظر77 ویں یومِ آزادی کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنی صفوں میں کامل اتحاد پیدا کریں۔ کسی بھی طرح کے گروہی، لسانی وصوبائی عصبیت پسندی یا کسی بھی دیگر بنیاد پر تفریق کا شکار نہ ہوں۔

انہوں نے بلدیہ چشتیاں کے جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے قوم کیلئے رہنما خطوط فراہم کرتے ہوئے فرمایا تھا ”اتحاد، ایمان، تنظیم“ یعنی کسی بھی قوم کیلئے تر قی و کامرانی حاصل کرنے کیلئے سنہری اصول یہی تین ہیں کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھے۔ اپنی دیانت داری اور ایمان کو ہمیشہ اپنا اوڑھنا بچھونا بنا کررکھے اور ساتھ ہی ساتھ پوری قوم نظم وضبط پر چابکدستی سے کاربند ہو۔اس موقع پر مختلف سکولوں ڈی پی ایس،ایجوکیٹر،اور فاطمہ جناح مسلم مشن سکول کے طلبا وطالبات نے ملی نغمے،ٹیبلو،پیش کئے اور تقاریر کیں۔

قبل ازیں مقررہ ٹائم پر پرچم کشائی اور قومی ترانہ کے بعد پولیس کے دستہ نے سلامی پیش کی.اس موقع پر ایس ایچ او سٹی ماجد حسین پراچہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے

  • Related Posts

    چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا کہ معیاری اور فوری طبی سہولتوں کی فراہمی ہر مریض کا حق ہے،

     چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا کہ معیاری اور فوری طبی سہولتوں کی فراہمی ہر مریض کا حق ہے، علاج معالجے ومریضوں کی نگہداشت میں…

    چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) دانش سکول گرلز چشتیاں کی2 ذہین طالبات نے تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر انتظام انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان 2024 میں دو پوزیشن حاصل کرکے کامیابی کی حقدار ٹھہریں۔

      چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) دانش سکول گرلز چشتیاں کی2 ذہین طالبات نے تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر انتظام انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان 2024 میں دو پوزیشن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views