ڈاہرانوالہ(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن اور ڈی پی او بھاولنگر نصیب اللہ خان کی ہدایت پر ڈاہرانوالہ پولیس کے دبنگ ایس ایچ او نواز احمد وٹو کی اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری

 

ڈاہرانوالہ(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن اور ڈی پی او بھاولنگر نصیب اللہ خان کی ہدایت پر ڈاہرانوالہ پولیس کے دبنگ ایس ایچ او نواز احمد وٹو کی اپنی پولیس ٹیم  کے ہمراہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ  عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری۔تین منشیات فروشوں سے 1820 گرام چرس اور دو ملزمان سے 30 بور پسٹل اور 12بور بندوق بمعہ کارتوس اور گولیاں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کردیا۔تفصیل کے مطابق ڈاہرنوالہ پولیس کی مختلف کاروائیوں میں مقصود احمد چھٹہ سے اسلحہ ناجائز 30 بور پسٹل  بعمہ گولیاں ،تحسین لیاقت چھٹہ سے 12بور بندوق بمعہ کارتوس،تین منشیات فروشوں  عظیم جٹ،محمد عامر مہار،وسیم اکرم جٹ سے 1820 گرام چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کردیا۔ تھانہ ڈاہرانوالہ کے دبنگ ایس ایچ او نواز احمد وٹو نے سب انسپکٹر عبدالرحمان جہانزیب کے ہمراہ ڈاہرانوالہ پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  چور اچکوں،بدمعاشوں،منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے لئے اب تھانہ ڈاہرانوالہ کی حدود میں کوئی جگہ نہیں۔ڈاہرانوالہ پولیس جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں،بدمعاشوں،چور اچکوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے سرگرم عمل ھے۔دبنگ ایس ایچ او نواز وٹو کا مزید کہنا تھا کہ ڈاہرانوالہ کو جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں سے پاک کرنا انکا مشن ھے ۔جس کے لئے وہ پر عزم ھیں

  • Related Posts

    ڈاکٹر محمد عبدالحفیظ نائب صدر ڈاہرانوالہ پریس کلب ڈاہرانوالہ کی ساس صاحبہ اور ڈاکٹر نازش حفیظ کی والدہ ماجدہ کی اچانک وفات پرمحمد محمود طارق صدر ڈاہرانوالہ پریس کلب ڈاہرانوالہ کی صدارت میں پریس کلب کا تعزیتی اجلاس

      ڈاہرانوالہ (نامہ نگار ) ڈاکٹر محمد عبدالحفیظ نائب صدر ڈاہرانوالہ پریس کلب ڈاہرانوالہ  کی ساس صاحبہ اور  ڈاکٹر نازش حفیظ کی والدہ ماجدہ کی اچانک  وفات پرمحمد محمود طارق…

    ڈاہرانوالہ( میاں میراحمد مستانہ سہروردی سے)بزرگ سیاستدان الحاج صوفی محمد اکرم سابق MPA و سابق تحصیل ناظم اورپاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی چوہدری زاہد اکرم MPA مانیٹرنگ انچارج THQ ہیسپتال چشتیاں//رورل ہیلتھ کمپلیکس ڈاہرنوالہ CEO ہیلتھ ڈاکٹر اقبال کے ہمراہ سرکاری ہاسپٹل ڈاہرانوالہ کے وزٹ کیا

      ڈاہرانوالہ( میاں میراحمد مستانہ سہروردی سے) وزیر آعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ممتاز رہنماء بزرگ سیاستدان الحاج صوفی محمد اکرم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views