ڈاہرانوالہ۔ نواز وٹو کی بڑی کامیاب کاروائیاں۔بین الاضلائی موٹر سائیکل ڈکیت گینگ گرفتار،16 موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے

 ڈاہرانوالہ پولیس کے دبنگ SHO نواز وٹو کی بڑی کامیاب کاروائیاں۔بین الاضلائی موٹر سائیکل ڈکیت گینگ گرفتار،16 موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے۔

دوسری بڑی کاروائی میں بچے سے بدفعلی کرنے والے دونوں ملزمان چوبیس گھنٹے میں گرفتار۔اور دیگر متعدد وارداتوں اور جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار.عوام کا ایس ایچ او نواز وٹو کو خراج تحسین۔

ڈاہرانوالہ(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خاں کی ہدایت پر تھانہ ڈاہرانوالہ میں نئے تعینات والے دبنگ ایس ایچ او نواز احمد وٹو نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے کاروائیاں تیز کر دیں.پولیس نے اپنی کامیاب کاروائیوں کے دوران مختلف وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا.پولیس کی تازہ کاروائیوں میں موٹر سائیکل چوروں کے گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 16 عدد موٹر سائیکل برآمد کر کے ملزمان وحید اور شفیق کو گرفتار کر لیا.جبکہ برآمد کئے گئے موٹر سائیکل اصل مالکان کے حوالے کر دیئے گئے.پولیس کی دوسری کاروائی میں بچے سے بد فعلی کرنے والے مقدمہ میں نامزد ملزمان آصف اور حمزہ کو پولیس نے 24 گھنٹے کے قلیل وقت میں گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کر دیا.

پولیس کی تیسری کاروائی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم ملک عزیزکے خلاف کی گئی جس سے پسٹل ناجائز 30 بور برآمد کر کے ملزم کو بروقت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا.پولیس کی چوتھی کاروائی منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی جس میں ملزم رشید احمد سے شراب دیسی 17 لٹر اور منشیات فروش ملزم شامون سے چرس 240 گرام برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا.پولیس کی متعدد کاروائیوں میں ملزمان کی گرفتاری پر ڈاہرانوالہ کے شہریوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے.اس موقع پر ایس ایچ او نے ڈاہرانوالہ پریس کلب  کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

  انشااللہ ڈاہرانوالہ میں جرائم کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے.تھانہ ڈاہرانوالہ کی پولیس ٹیم مکمل تند دہی سے جرائم کے خاتمے کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں.جرائم کے خاتمے کے لیے ہماری پولیس افسران کی ٹیم جن میں سب انسپکٹر عبدالرحمن جہانزیب،اے ایس آئی ڈاکٹر 

یاسین،اے ایس آئی ظفر اقبال ،اے ایس آئی تسنیم اور اسکوارڈ انچارج خضر حیات سمیت پولیس کی کرائم فائٹر ٹیم انکی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے سرگرم عمل ھے۔

  • Related Posts

    ڈاکٹر محمد عبدالحفیظ نائب صدر ڈاہرانوالہ پریس کلب ڈاہرانوالہ کی ساس صاحبہ اور ڈاکٹر نازش حفیظ کی والدہ ماجدہ کی اچانک وفات پرمحمد محمود طارق صدر ڈاہرانوالہ پریس کلب ڈاہرانوالہ کی صدارت میں پریس کلب کا تعزیتی اجلاس

      ڈاہرانوالہ (نامہ نگار ) ڈاکٹر محمد عبدالحفیظ نائب صدر ڈاہرانوالہ پریس کلب ڈاہرانوالہ  کی ساس صاحبہ اور  ڈاکٹر نازش حفیظ کی والدہ ماجدہ کی اچانک  وفات پرمحمد محمود طارق…

    ڈاہرانوالہ(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن اور ڈی پی او بھاولنگر نصیب اللہ خان کی ہدایت پر ڈاہرانوالہ پولیس کے دبنگ ایس ایچ او نواز احمد وٹو کی اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری

      ڈاہرانوالہ(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن اور ڈی پی او بھاولنگر نصیب اللہ خان کی ہدایت پر ڈاہرانوالہ پولیس کے دبنگ ایس ایچ…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views