ڈاہرانوالہ (نامہ نگار )
ڈاہرانوالہ اوباش نوجوانوں نے رات کے وقت حاضر سروس سکول ٹیچر کے گھر داخل ہو کے ٹیچر اس کی بچیوں اور خاوند کو شدید گالیاں دیں اورہراساں کیا پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئےمقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گۓتفصیلات کے مطابق ڈاہرانوالہ کے نواحی گاؤں 167مرادکے تین اوباش نوجوان خرم شازم اور عاشق رات کے وقت نسرین اختر حاضر سروس سکول ٹیچر جو کہ اسی گاؤں کی رہائشی ہے کہ گھر میں داخل ہو گئے اور زبردستی ٹیچر کے خاوند اور اس کو اور اس کی بچیوں کو غلیظ گالیاں دیں اور ہراساں کرتے رہے سکول ٹیچر کی درخواست پر ڈاہرانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دو فرار ہو گئے ڈاہرانوالہ پریس کلب نے وقوعہ کی رات گھر میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی جس میں ملزمان کو ٹیچر اور اس کے خاوند کو ہراساں کرتے دیکھا جا سکتا ہے