ڈاہرانوالہ کے سرکاری ہسپتال کے حوالے سے حقائق پر مبنی خبریں شائع کرنے پر شہریوں کا ڈاہرانوالہ پریس کلب کو زبردست خراج تحسین

 وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف ڈاہرانوالہ کے رورل ھیلتھ کمپلیکس کا ہنگامی دورہ کریں۔۔اور ڈاکٹروں کی مثالی کارکردگی پر انہیں ایوارڈ سے نوازیں۔۔۔۔

ڈاہرانوالہ(بیورورپوٹ)ڈاہرانوالہ کے سرکاری ہسپتال کے حوالے سے حقائق پر مبنی خبریں شائع کرنے پر شہریوں کا ڈاہرانوالہ پریس کلب کو زبردست خراج تحسین۔ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری بلال گرو کا کہنا تھا ڈاہرنوالہ ھاسپٹل  میں اب سہولیات نہ ہونے کے برابر ھیں گذشتہ روز ھم اپنے بھتجے کوایکسیڈنٹ ھونے کی باعث شدید  زخمی حالت میں لیکر گئے تو وہاں پر کوئی ڈاکٹر بھی موجود نہ تھا ڈاہرانوالہ کے سرکاری ھسپتال کا اللہ ھی حافظ ھے  شہری حاجی طارق کا کہنا تھا ڈاہرانوالہ کا سرکاری ہسپتال جو کہ عوام کو طبی سہولتوں کے لئے بنایا گیا ھے۔جبکہ وہاں ادویات نابید ھیں ایکسرے مشین جدید ہے جبکہ فلم نہ ہونے کا بہانہ بنا کر آنے والوں کو ٹرخا دیا جاتا ھے جسکی وجہ سے مریض  پرائیویٹ ایکسرے مہنگے داموں کروانے پر مجبور ھیں۔حافظ عباس گوندل کا کہنا تھا گذشتہ رات وہ اپنے مریض کو لیکر ہاسپٹل گئے تو وہاں پر کوئی ڈاکٹر موجود نہ تھا ڈاہرانوالہ کے سرکاری ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ھے اور سارا شہر ہسپتال کی ناقص کارکردگی پر پریشان ھے جبکہ آعلی حکام خواب غفلت کی نیند سورہے ھیں۔سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر حضرات اور ادویات کی شدید کمی ھے مریض اپنا دکھ لیکر ڈاکٹر کے پاس جاتا ھے اور واپس دوا کے بغیر خالی ہاتھ گھر کو لوٹ آتا ھے۔ڈاہرانوالہ کے سرکاری ہسپتال میں ادویات ناپید ھیں۔ 1122 ایمبولینس کی سہولیات واپس لے لی گئی ھیں۔ڈیلوری کی ہسپتال میں سہولت کے لئے چھوٹی ایمبولینس بھی تین ماہ سے بند ھو گئی ھے ۔خالق حسین۔عبدالغفور۔بشیر احمد اور محمد اختر کا کہنا تھا کہ ڈاہرانوالہ کے ہسپتال سہولتوں کے بحال ہونے تک بند کردیاجائے اور ڈاکٹروں کی تنخواہیں بھی بند۔کردی جائیں۔جب سرکاری علاج گاہ میں کچھ نہ ھو تو اسے چلانے کا کیا فائدہ ۔ڈاکٹر حضرات بھی تو بیچارے مظلوم ھیں ۔انہیں آرام کرنےدیا جائے۔کیونکہ حکومت پنجاب نے تو کچھ کرنانہیں تو  ڈاہرانوالہ کا سرکاری ھسپتال بند کرکے کروڑوں روپے کا ضیاع ہونے سے بچایا جائے

  • Related Posts

    بہاولنگر ( میاں میر احمد مستانہ سہروردی سے ) گذشتہ ماہ بیس ہزار چار سو سے زائد چالان کیے گئے: ڈی ایس پی ٹریفک محمد واصف

    گذشتہ ماہ بیس ہزار چار سو سے زائد چالان کیے گئے: ڈی ایس پی ٹریفک محمد واصف  شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کا مقصد حادثات سے بچاتا ہے۔ …

    بھاولنگر( میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) دی پوسٹ گریجویٹ کالج آف بوائز “سرکل منچن آباد میں ٹریفک آگاہی سیمینار کا شاندار انعقاد

      بھاولنگر( میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اورایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بی کے ویژن کے مطابق۔۔۔ مثالی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربھاولنگر  *نصیب اللہ…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views