دینہ (جودھری فصیح اللہ سے) ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی دینہ آمد ، 5کنال آراضی پر قائم میونسپل فیملی پارک دینہ کا افتتاح کر دیا گیا ، دینہ شہر کا پارک کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا گیا ہے ،والدین اپنے بچوں کے ساتھ پارک میں آئیں سنگل لڑکے کو اجازت نہیں ہو گی یہاں پر پارک کی تمام سہولیات میسر ہوں گی ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہر میں تجاوزات کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے اس میں کوئی نرمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی دوکاندار حضرات اپنی حدود سے تجاوز نہ کریں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی دینہ میں میونسپل فیملی پارک کی افتتاحی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ جی ٹی روڈ پر واقع میونسپل فیملی پارک کی توسیع کے بعد 5کنال آراضی پر قائم میونسپل فیملی پارک دینہ کا افتتاح کردیا گیا ، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر ، چیف آفیسر گلشن نورین ، سہیل اشرف و دیگر افسران بھی موجود تھے ، یہ پارک اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی دینہ نے مکمل کیا ،ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ دینہ شہر میں کوئی پارک نہ ہونے کی وجہ سے دینہ کی عوام کو دوسرے شہر کی طرف رخ کرنا پڑتا تھا مگر اب ان کا دیرینہ مطالبہ جو پورا کر دیا گیا ہے جس میں توسیع کے بعد مزید خوبصورت بنا دیا گیا ہے والدین اپنے بچوں کے ہمراہ فیملیز کے ساتھ آئیں سنگل لڑکے کو ہر گزاجازت نہیں ہو گی یہاں پر چوکیدار مکمل طور پر موجود ہو گا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے تجاوزات کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جہلم سمیت دینہ میں بھی غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ، دوکاندار حضرات اپنی حدود میں رہ کر کام کریں لوگوں کے چلنے کی جگہ اور کسٹمر کے پھرنے چلنے کی جگہ نہیں ہے کیسے چل سکیں گے اس میں ہر گز کوئی نرمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی آپریشن عملدارآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا
ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…