ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں میڈیا نمائندگان کے ساتھ پریس بریفنگ کا انعقاد

 خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے  )ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں میڈیا نمائندگان کے ساتھ پریس بریفنگ کا انعقاد ہوا۔اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر نے  ذرائع ابلاغ کے نمائندگان  کو خوش آمدید کہا اوران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پریس بریفنگ کا مقصد میڈیا اور انتظامیہ کے درمیان بہترین تعلقات کا قیام ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے مسائل کا فوری حل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔میڈیا کے نمائندے علاقے کے اجتماعی مسائل کی نشا ندہی کریں تاکہ منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی لائی جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس ڈ ی سی آفس میں حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق صبح 10بجے سے 11:30بجے تک اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں اورتمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ان مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔اس مو قع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب نے میڈیا نمائندگان کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے فلاحی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندگان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ ضلع کے عوام الناس کی فلاح کے لئے جواقدامات اٹھا رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں اور ہم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے میڈیا نمائندگان کی جانب سے وصول ہونے والی شکایا ت کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views