ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت ضلع میں 28 اکتوبر سے شروع ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ

سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) 

ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت ضلع میں 28 اکتوبر سے شروع ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس آج ڈی سی آفیس کے دربارہال میں منعقد ہوا  اجلاس میں گذشتہ انسداد پولیو مہم کا جائزہ بھی لیا گیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن  نے محکمہ صحت کے افسران کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نواب شاہ میں پولیو کےسیمپل پازیٹوآنے کے بعد 28 اکتوبر سے شروع ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم پر مزید توجہ دینے کی ضرروت ہے تاکہ مہم کے دوران کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے نہ رہے  انہوں نے مزید کہا کہ   بہتر مائکرو پلان کی تیاری، پولیو ٹیموں کی تربیت اور بہتر مانیٹرنگ سے  ہی انسداد پولیو مہم کے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں اس لئے کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی  ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ وہ مہم کے پہلے روز ریفیوزل کوور کرکے رپورٹ پیش کریں  ڈپٹی کمشنر نے پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ مینیجر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران تمام صحت مراکز میں ڈاکٹرز اور ادویات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے جبکہ  بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایس پی پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران تمام پولیو ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیس اہلکاروں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے  اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری اور فوکل پرسن برائے پولیو ڈاکٹر اللہ بخش راجپر نے بتایا کہ نواب شاہ میں پولیو کے سیمپل پازیٹو آنے کے بعد آئندہ منعقد ہونے والی قومی انسداد   پولیو  مہم  پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع میں 28 اکتوبر سے 3 نومبر تک منعقد ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع کے پانچ سال تک عمر کے 4 لاکھ 20 ہزار 756 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اس مقصد کے لئے کل 1194 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں 1037 موبائل، 52 ٹرانزٹ، 74 فکسڈ اور 31 ایس ایم ٹی ٹیمیں شامل ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ قومی انسداد  پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے بہتر مائکرو پلان تشکیل دینے اور پولیو ٹیموں کی تربیت کا کام شروع کیا جارہا ہے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نواب سمیر لغاری ، ایم ایس پی ایم سی اسپتال ڈاکٹر یار علی جمالی، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ریاض احمد شر، ڈی ایس پی پولیس عبدالحمید جلبانی کے علاوہ محکمہ تعلیم، صحت، سوشل ویلفئیر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

 

  • Related Posts

    گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔

    گھوٹکی : رپورٹ ( محمد حسین سومرو) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔تھانہ بی…

    پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، سکرنڈ کے سرکاری ملازمین 28 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، سکرنڈ کے سرکاری ملازمین 28 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views