( ڈاکٹر بلال لودھی بیورو چیف ملتان/ڈیرہ غازی خان )
ڈیرہ غازی خان سردار حنیف بتافی کے فنڈ سے پبلک ہیلتھ کے تھرو ایک پکے روڈ پر ٹف ٹائل لگائی جا رہی ہے جس میں ٹھیکے دار حمید اللہ نامی شخص کام کر رہا ہے اور پکے روڈ پر ٹف ٹائل جو لگا رہے ہیں اس میں ٹھیکے دار اور پبلک ہیلتھ کے عملے نے کرپشن کی حد کر دی اور اس بارے میں ڈی سی او ڈیرہ غازی خان پبلک ہیلتھ ایکسی این اور سردار حنیف خان پتافی ان کے ساتھ رابطہ کیا گیا تو حنیف خان بتافی نے کہا کہ یہ روڈ تو کافی دنوں سے مکمل ہو چکا ہے لیکن ابھی تک یہ روڈ مکمل نہیں ہوا اور جب ٹھیکیدار حمید اللہ سے رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا یہ روڈ میں بند کر دوں تو اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھیکے دار اور پبلک ہیلتھ نے ان دونوں کی ملی بھگت سے حکومت کو لاکھوں کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے انصاف کون کرے گا۔