ننکانہ صاحب(بیورو رپورٹ ندیم احمدِ )ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راﺅ کی ہدایات پر ڈی ای او سیکنڈری رائے اقبال حسین کھرل کے مختلف اسکولوں کے دورے،اساتذہ کو معیار تعلیم مزید بہتر کرنے کی ہدایات، اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معیار تعلیم بلند کرنے کیلئے اساتذہ پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے نسل نو کو تعلیم یافتہ بنانے کے لئے اپنی خدمات احسن انداز میں نبھائیں ،ترقی کا راز صرف اور صرف تعلیم میں پوشیدہ ہے جبکہ غفلت، کوتاہی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ رائے اقبال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اورحکومت پنجاب کے خواب پڑھو پنجاب‘ بڑھو پنجاب کی عملی تعبیر اسی صورت ممکن ہے کہ اساتذہ دلجمعی، محنت اور لگن سے اپنے فرائض منصبی انجام دیں اور اس ضمن میں روائتی سستی اور لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں۔ انہوں نے اساتذہ پر بھی زور دیا کہ وہ بچوں کی سکولوں میں 100فیصد حاضری کو بھی یقینی بنائیں تاکہ مقررہ اہداف حاصل کئے جاسکیں۔ انکا کہنا تھا کہ میں مختلف اوقات میں تمام سکولوں کے دورے کر کے حاضریاں چیک کروں گا،رائے اقبال نے طلباءکو سچی لگن کے ساتھ پڑھتے ہوئے اعلی تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری نے سکولوں میں بہترین ڈسپلن اور اچھی کارکردگی والے سکولوں کے سربراہان کی سراہنا بھی کی۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا
ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…