ننکانہ صاحب(بیورورپورٹ ندیم احمد) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا سفر جاری، ڈی پی او سید ندیم عباس کا تھانہ صدر ننکانہ میں کھلی کچہری کا انعقادتفصیلات کے مطابق ڈی پی او نے 25 سے زائد شہریوں کی درخواستیں اور شکایات سنیں اور موقع پر ہی فوری حل کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد پبلک اور پولیس کے درمیان کمیونیکیشن کا تسلسل برقرار رکھنا ہے، اپنی تعیناتی کے دوران 6 کھلی کچہریوں میں 200 سے زائد شہریوں کے مسائل حل کیے جا چکے ہیں۔ عوام کی درخواستوں اور شکایات سے پولیس کی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آنے والے تمام شہریوں کی درخواستوں کو متعینہ وقت میں حل کیا جائیگا۔ ضلعی پولیس کا کمپلینٹ سیل مقررہ وقت میں درخواستوں کی پیروی کو یقینی بنا رہا ہے۔ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ڈی پی او نے شہریوں کے ٹریفک کے مسائل اور دیگر اعتراضات کے فوری حل کی بھی یقین دہانی کروائی۔ کھلی کچہری میں ASP سرکل ننکانہ صابرہ ایوب، سول سوسائٹی، معززین علاقہ، میڈیا اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا
ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…