پرائیویٹ بورڈ ختم تمام طلبا کے امتحان ایک بورڈ کے تحت،آفاق احمد
ہائیڈرنٹ ختم کرکے کراچی کے ہر گھر میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے
KEکے خلاف ہڑتال کی کال دینی پڑی تو یہ بھی دینگے،
پنجاب فوج کواپنے مفاد کے استعمال کو بند کرنا ہوگا،
آفاق احمد کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا شہر اتنا بد قسمت ہے کہ جہاں چور،ڈا کو بھی غیر مقامی اور پولیس بھی،جہاں باہر سے آئے لاکھوں غیر مقامیوں کے بجلی اور گیس کے بلوں کا بوجھ بھی اس شہر کا وارث اٹھاتا ہے۔ اس شہر کا مقامی زندگی بھر کی کمائی سے اپنا گھر نہیں بنا سکتا، غیر مقامی سرکاری سرپرستی میں جہاں چاہے پوری پوری بستیاں بنالیتا ہے! کراچی وہ بد قسمت شہر ہے جہاں تعلیم کو صنعت بنانے کے لئے پرائیویٹ بورڈ بنا کر کراچی کے میٹرک اور انٹر میڈیٹ بورڈ میں غیر مقامی اور متعصب افسران لا کر صرف اس لیئے تعینات کئے گئے ہیں کہ وہ کراچی کے لاکھوں بچوں کے مستقبل تباہ کر سکیں۔ جہاں ہمارا پانی چوری کر کے ہمیں ہی پانی کے ٹینکروں کے زریعے بیچا جا رہا ہے۔ اس شہر نے صرف پچھلے 6 مہینوں میں 20 کھرب سے زیادہ ٹیکس دیا ہے اسکے باوجود یہی شہر کھنڈر بنا ہوا ہے۔آفاق احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں مقامی افراد کو
بھرتی کیا جائے اور بتدریج غیر مقامی افسران اور اہلکاروں کو انکے متعلقہ ضلعوں میں بھیجا جائے۔
(2)کراچی سے پانی کے قانونی اور غیر قانونی ہائیڈنٹ ختم کر کے ہر گل ہر گھر میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔
(3)کراچی میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے تمام طلبا کے امتحانات صرف کراچی بورڈ کے تحت لیئے جائیں اور پرائیویٹ بورڈز ختم کر کے تعلیم کو صنعت بننے سے روکا جائے۔
KE(4) کی غنڈہ گردی، اضافی بلنگ اور لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات دلانے کیلئے حکومت فوری اقدام کرے اگر انہوں نے کہا کہ KEکے خلاف ہڑتال کی کال دینی پڑی تودینگے-
(5)کراچی پورے پاکستان سے زیادہ ٹیکس دینے کے باوجود کھنڈر بنا ہوا ہے وفاق کراچی کی تباہی کی وجہ سندھ کی کرپٹ حکومت کو لہراتی ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کے سندھ کی حکمران پارٹی اور وفاق کی حکمراں پارٹی دونوں پر انتہائی کرپٹ ہونے کے الزامات تھے پھر بھی ان چوروں کو فارم 47 کے ذریعے صوبے اور اقتدار میں لایا کون یہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔
آفاق احمد نے کہا کہ یہ فوج ہماری ہے 24 کروڑ پاکستانیوں کی فوج ہے پنچاب اسے اپنے مفادات کے لئے استعمال کر کے عوام اور فوج کے درمیان فاصلے بڑھا رہا ہے، ہم اپنی فوج کے لئے عوام کے دلوں میں خوف نہیں محبت دیکھنا چاہتے ہیں۔ کیونکہ فوج کو مضبوط تر بنائے گے لیے اسکی پشت پر عوام کا ہونا بہت ضروری ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر عوام متحدہ سے کوئی امید نہ لگائیں یہ ایسے ہی ہوگا جیسے ببول سے جھاؤں کی امید – انہوں نے کہا کہ عوام کے مسترد کئے ہوئے لوگوں کے فارم 47 بنانے والوں نے خرید کر متحدہ کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک دی اب وہ عوام کی نہیں صرف 47 بنانے والوں کی خدمت کرینگے۔ واوڈا کی سینٹ میں اور آصف علی زرداری کی صدارت کے لیئے حمایت اسکی روشن مثال ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں عوام کی دوٹوں کی بے تو قیری کے بعد عوام حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کے لیئے دوسری را ہے تلاش کر رہے ہیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ ہم اپنی عوام کے ساتھ کھڑے تھے اور آخری سانس تک اپنی عوام کے ساتھ کھڑے رہنگے۔