ویسٹ، تھانہ مومن آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ریڈہینڈڈ گرفتار کرلیا۔
کراچی (رپورٹ ایاز خان) ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی کی ہدایت پر گشت پر معمور پولیس نے موقع پر پہنچ کر حکمت عملی سے کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان فقیر کالونی کے علاقے میں راہگیر شہری سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہورہے تھے۔گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینا گیا موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ میں لے لیا گیا جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف واردات سمیت غیر قانونی اسلحہ کے دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔گرفتار ملزمان میں اعجاز ولی ولد گل ولی اور زاہد عالم عرف بھائی جان ولد عالم زیب شامل ہیں۔