رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ایسٹ، تھانہ بلوچ کالونی پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزم و ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع شرقی
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزم شاہ رخ ولد نظر اور ملزمہ رخسانہ زوجہ نظر کو گرفتار کیا۔
ملزمان تھانہ سرجانی ٹاؤن سے ڈکیتی کے مقدمہ الزام نمبر 476/2022 بجرم دفعہ 392/397/34 میں اشتہاری تھے۔
گرفتار ملزم و ملزمہ کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا