رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ایسٹ، تھانہ فیروز آباد پولیس نے کار لفٹنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے دورانِ گشت دہلی مرکنٹائل سوسائٹی کے قریب کاروائی کرکے کار لفٹر ملزم اعظم ولد شاہ ڈینو کو ریڈہینڈڈ گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے زیرِ استعمال کار نمبری ACF-253 جو کہ ملزم چوری کر کے لے جارہا تھا، برآمد کرلی گئی۔
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 430/2024 بجرم دفعہ 381-A ت پ تھانہ فیروز آباد میں درج ہے۔
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ AVLC حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔