رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ایسٹ، تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے النور سوسائٹی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دوبدو فائرنگ کا تبادلہ۔ ایس ایس پی ضلع شرقی
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں *01* زخمی سمیت *02* ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی ضلع شرقی
گشت پر مامور پولیس نے ملزمان کو رُکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز اور نقدی رقم برآمد۔
گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ضلع شرقی
گرفتار ملزمان میں اسامہ ولد اصغر (زخمی) اور شعبان ولد علی حیدر شامل ہیں۔
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔