رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی انسپکٹر چوہدری جاوید اختر کی اسٹاف کے ہمراہ دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔
اسٹریٹ کرائم و منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان ناجائز اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار۔ *ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی*
*پہلی کاروائی* میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث راشد علی نامی ملزم کو پرانا گولیمار سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری غیرقانونی پستول بمعہ ایمونیش برآمد کرکے سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا گیا۔
*دوسری کاروائی* میں امتیاز نامی منشیات فروش کو لاشاری محلہ پاک کالونی سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جوکہ اس سے قبل دو مختلف مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔
ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری 78 عدد پڑیاں وزنی 23 گرام کرسٹال برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔