رپورٹ۔محمدحسین سومرو
حیدری مارکیٹ پولیس کی بروقت کارروائی گھروں اور دوکانوں سے درجنوں موبائل فون اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار
ملزم نے دورانِ انٹیروگیشن حیدری مارکیٹ کی حدود میں درجنوں موبائل فون چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے
ملزم نے بتایا کہ کچی آبادیوں کے گھروں میں رات کے وقت داخل ہوکر موبائل فون چوری کرتا تھا
گرفتار ملزم موٹر سائیکل چوری بھی کرتا ہے اور نارتھ ناظم آباد کی حدود سے متعدد موٹر سائیکل چوری میں ملوث ہے
گرفتار ملزم کی شناخت رضوان ولد رفیق کے نام سے ہوئی
ملزم کے قبضے سے 3 عدد ٹچ اسکرین موبائل فون، 4 عدد کیپیڈ موبائل فون اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی
برآمدہ موٹر سائیکل مبینہ ٹاؤن کی حدود سے سرقہ شدہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر 123/2024 جرم دفعہ 381A ت پ درج ہے
گرفتار ملزم کو بعد ضابطے کی کارروائی تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے