رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ویسٹ، تھانہ سرجانی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
پولیس نے تیسر ٹاؤن کے علاقے گہرام گوٹھ میں کاروائی کرکے ملزمان گینگ کو گرفتار کیا۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے 02 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
ملزمان کے زیراستعمال نمبری KPG-1983 بھی سرقہ شدہ ہے جسے قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔
برآمدہ موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 254/2024 تھانہ بلال کالونی میں درج ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مزید سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں عاشق ولد قادر بخش، شہزاد ولد ہزار خان اور بلال ولد ذوالفقار شامل ہیں۔