رپورٹ۔محمدحسین سومرو
گلبرگ تھانے کی حدود میں فائرنگ سے پیٹرول پمپ مینیجر اور ڈرائیور کے زخمی ہونے کا معاملہ
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے موقع کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں زخمی ڈرائیور اور پیٹرول پمپ مینجر سے ملاقات کی
زخمی ڈرائیور فضل کے پیٹ میں گولی لگ کر اوپری سطح سے آر پار ہو گئی جبکہ بینک مینیجر سید مسنون علی شاہ کی کلائی میں گولی لگی ہے
دونوں مضروب اشخاص کا علاج معالجہ اغا خان ہسپتال میں جاری ہے جو اب خیریت سے ہیں
بینک مینجر سید مسنون علی شاہ ہمراہ ڈرائیور فضل ٹیپو PSO پیٹرولیم پمپ بلاک 10 فیڈرل بی ایریا سے ایک کروڑ سے زائد کیش بغیر کسی سیکیورٹی کے لے کر عقبی گلی سے بینک میں جمع کروانے جا رہے تھے
دو مسلح ملزمان نے عقبی گلی میں ڈرائیور اور مینجر کی گاڑی کو روکا اور فائرنگ شروع کر دی جس سے دونوں زخمی ہو گئے
کار میں موجود ایک کروڑ کی رقم میں سے 90 لاکھ روپے جو الگ شاپر میں تھے محفوظ رہے جبکہ ملزمان کچھ رقم چھین کر فرار ہو گئے
کلبرگ پولیس نے موقع پر پہنچ کر 8 عدد چلیدہ خول حاصل کیے ہیں جبکہ ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے