رپورٹ۔محمدحسین سومرو
درخشاں پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی، شہریوں کی لاک کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر قیمتی سامان کی چوری میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ لیپ ٹاپ اور اوزار برامد
گرفتار ملزم گزشتہ روز ایک امریکی شہری کی ڈیفنس فیز 5 میں پارک گاڑی کے شیشے توڑ کر لیپ ٹاپ، ایئر بڈز، یو ایس بی اور ہیڈ فون چوری کر کے فرار ہوا تھا
مذکورہ واردات کے علاوہ بھی ملزم نے گزشتہ روز ہی ڈیفنس فیز 6 میں کھڑی ایک شہری کی گاڑی سے گاڑی کے شیشے توڑ کر ایک عدد لیپ ٹاپ چوری کیا
گرفتار ملزم کی شناخت زاہد ولد مطیع کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے 1 عدد پستول اور مذکورہ وارداتوں میں چوری شدہ سامان لیپ ٹاپ وغیرہ اور اوزار برامد
ملزم چوری شدہ سامان شیر شاہ جان اباد میں فروخت کرتا تھا جبکہ ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے