افواجِ پاکستان دنیا کی بہترین افوج میں سےایک ہے دفاع پاکستان ونگ اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے پیر تاج جیلانی
کچھ نادان دوست فوج کی تضحیک میں مصروف ہیں ہم سب کو آرمی جوانوں کے حوصلے بلند رکھنے ہیں۔
کراچی (ظفر عالم ملک) سربراه دفاع پاکستان ونگ ڈاکٹر پیر تاج جیلانی نے جاری بیان میں کہا کہ کچھ نادان دوست فوج کی تضحیک میں مصروف ہیں ہم سب کو آرمی جوانوں کے حوصلے بلند رکھنے ہیں افواج پاکستان دنیا کی بہترین افوج میں سےایک ہے دفاع پاکستان ونگ اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے بلا شک و شبہ فوج کی طاقت میں عوام کی محبت اور بھروسے کا اہم کردار ہوتا ہے۔ اب وہ وقت نہیں رہا جب جنگیں صرف تلواروں، بندوقوں یا گولہ باری سے لڑی اور جیتی جاتی تھیں۔ ہمارا ہر دشمن اس تاک میں ہے کہ پاکستانی فوج کو کیسے کمزور کیا جائے، دشمن کا بہت بڑا ہتھیار ہے کہ عوام کے دلوں میں فوج کے لئے نفرت پیدا کر کے ملک کو کمزور کیا جائے۔ ہمارا دن کا چین اور رات کی پرسکون نیند اسی ادارے کی بدولت ہے۔ڈاکٹر پیر تاج جیلانی کا کہنا تھا کہ اب یہ ہمارا فرض ہے کہ سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے دشمن کی ہر سازش کو سمجھیں اور ناکام بناکر محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں