اورنگی کی آواز کے چیئرمین ایم علی شیخ اور پاکستان گرین فاؤنڈیشن کی ٹیم نے اورنگی ٹاؤن قطر ہسپتال کے ایم ایس راشد سراج خانزادہ صاحب سے ملاقات
کراچی (رپورٹ: ایاز خان) اورنگی کی آواز اور پاکستان گرین فاؤنڈیشن کی ٹیم نے سندھ گورنمنٹ قطر ہسپتال کے ایم ایس راشد سراج خانزادہ صاحب سے ملاقات کی ملاقات میں اورنگی ٹاون کی عوام کے حوالے سے بات چیت کی گٸی۔ اس موقع پر اورنگی کی آواز کے ایم علی شیخ کا کہنا تھا نئے ایم ایس ڈاکٹر راشد سراج خانزادہ کے آنے سے کافی چیزوں میں بہتری کی گئی ہے مختلف شعبہ جات میں ایم ایس ڈاکٹر راشد سراج خانزادہ صاحب نے بتایا کے ابھی سٹی اسکین بھی آن ہو گیا ہے ایکسرا مشین جو کے 4 سال سے خراب تھی اسکو بھی ریپیئر کروایا اور نیو مشین بھی منگوائی ہے تاکہ عوام کی خدمت کے لیے مذید بہتری آئے تاکہ غریب عوام کو سہولت موثر ہو سکے اور ڈاکٹر راشد سراج خانزادہ صاحب عوام کی خدمت میں دن رات مصروف عمل دکھائی دیتے ہیں۔