رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ایسٹ، تھانہ عزیز بھٹی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع ایسٹ
پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشنِ اقبال بلاک 10 میں کاروائی کرکے ملزم فہد علی ولد محمد عرفان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن، موبائل فون POCO 3X Pro اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
ملزم کے زیرِ استعمال بلا نمبری موٹر سائیکل 125cc کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
دوران انٹروگیشن گرفتار ملزم کی نشاندھی پر مزید چھینے گئے 07 موبائل فونز اور ایک لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا جس کی تفصیل ذیل ہیں۔
(1) موبائل VIVO برنگ سیاہ
(2) موبائل OPPO برنگ سیاہ
(3) موبائل REALME برنگ نیلا
(4) موبائل REDMI برنگ سیاہ
(5) موبائل SAMSUNG برنگ بلیو
(6) موبائل VIVO برنگ سیاہ
(7) موبائل OPPO برنگ سیاہ
ایک عدد لیپ ٹاپ INTEL برنگ سیاہ
بر آمدہ موبائل فونز کی ملکیت/مقدمات کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ ایس ایس پی ایسٹ
گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش و ڈکیتی روبری میں شناخت کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔