کراچی۔زندگی میں خدمات کا اعتراف اچھی روایت ہے گورنر کامران ٹیسوری

 زندگی میں خدمات کا اعتراف اچھی روایت ہے

گورنر کامران ٹیسوری

سینیئر صحافیوں فاضل جمیلی،مظہر عباس،مجید عباسی،رشید میمن،اے ایچ خانزادہ،جی ایم جمالی،شبیر غوری،جاوید چوہدری کی صحافتی خدمات کو سراہا گیا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صدر سندھ میڈیا فورم معین اللہ شاہ کو بکیٹ کا تحفہ دیا اور فورم نے گورنر کو یادگاری شیلڈ و اجرک پیش کی

کراچی(رپورٹ:اسٹاف رپورٹر)

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ صحافیوں کی خدمات کو اجاگر کرنا اور زندگی میں خدمات کا اعتراف کرنا ایک اچھی روایت ہے سندھ میڈیا فورم کا یہ مشن قابل تحسین ہے وہ اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں سندھ میڈیا فورم کی جانب سے آٹھ سینیئر صحافیوں مظہر عباس،فاضل جمیلی،مجید عباسی،رشید میمن،اے ایچ خانزادہ،جی ایم جمالی،شبیر احمد غوری اور جاوید اصغر چوہدری کے اعزاز میں منعقدہ تقریب پزیرائی سے خطاب کر رہے تھے تقریب کی صدارت سندھ میڈیا فورم کے صدر معین اللہ شاہ نے کی،جبکہ جنرل سیکریٹری صدیق چوہدری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ تقریب میں بیٹھے تمام صحافیوں سے میرا ذاتی تعلق ہے مشکل ترین حالات میں فرائض انجام دینے پر صحافی خراج تحسین کے مستحق ہیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاکہ گورنر ہاؤس میں جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے جاری رہیں گے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹرسٹ کے تعاون سے اسکولوں میں بچوں کو مفت ناشتہ کی فراہمی شروع کر رہے ہیں پہلے مرحلے میں 12000طلبہ و طالبات کو ناشتہ دیں گے قبل ازیں تقریب پزیرائی سے خطاب کرتے ہوئے صدر سندھ میڈیا فورم معین اللہ شاہ نے آٹھ سینیئر صحافیوں کی صحافتی خدمات سے شرکاء  تقریب کو آگاہ کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا 2023 میں گورنر ہاؤس میں 5 سینیئر صحافیوں کے اعزاز میں سندھ میڈیا فورم کی تقریب کا انعقاد کرنے پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی عوامی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا معین اللہ شاہ نے ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ حکومت سندھ محمد سلیم خان کی صحافیوں کے لیے بہترین خدمات پر انہیں بھی خراج تحسین پیش کیا صدر فورم معین اللہ شاہ نے سینیئر صحافیوں کی تقریب پزیرائی جاری رکھنے کا عزم بھی دہرایا علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صدر سندھ میڈیا فورم معین اللہ شاہ کو بکیٹ کا تحفہ دیا جبکہ فورم کے صدر معین اللہ شاہ،جنرل سیکریٹری صدیق چوہدری،رابطہ سیکریٹری میاں خرم شہزاد اور انفارمیشن سیکریٹری محمد قادر عباسی نے فورم کی جانب سے گورنر سندھ کو یادگاری شیلڈ اور اجرک کا تحفہ پیش کیا تقریب میں فورم کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ حکومت سندھ محمد سلیم خان،ایڈ منیسٹریٹر فشر مینز کو اپریٹو سوسائیٹی لمیٹڈ زاہد ابراہیم بھٹی،معززین شہر ڈائریکٹر ACM پراپرٹی عرفان میمن،بزنس مین و سماجی شخصیت محمد شاہ نواز،انڈویجنل ممبر پاکستان اسپورٹس بورڈ شیخ شکیل الیاس،سماجی شخصیت و قائد بٹ برادرز عرفان بٹ،وائس چیئرمین اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی مولانا عمر فاروق قادری اور انڈین ریسلر کو عبرت ناک شکست دینے والے پاکستانی انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپیئن بلال آفریدی عرف کوبرانڈن کو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یادگاری شیلڈ و اجرک کے تحائف دیئے تقریب میں سندھ میڈیا فورم کے لیے شاندار خدمات پیش کرنے پر فورم کے میرپورخاص سے نائب صدر معین کمالی،رابطہ سیکریٹری میاں خرم شہزاد،انفارمیشن سیکریٹری محمد قادر عباسی،جوائنٹ سیکریٹری خالد خان،گورننگ باڈی اور مشاورتی کمیٹی کے امتیاز شاہ،محمد حبیب مغل،ذوالفقار احمد،حنیف کریم ہالا،محمد عارف،شکیل احمد شیخ اور محمد اسماعیل خلجی (میرواہ گورچانی) کی خدمات کو بھر پور سراہا گیا دوران تقریب معززین شہر سرپرست اعلیٰ آل سٹی تاجر الائینس خواجہ جمال سیٹھی،قائدین کراچی میڈیسن مارکیٹ زبیر میمن اور اسلم پولانی ٹیلیفونک اونلائن رہے

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views