کراچی۔شان حسین یہ ہے سر کٹا کردین اسلام کا پرچم بلند کردیا اور یزید کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیا،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضانقشبندی

 

شان حسین یہ ہے سر کٹا کردین اسلام کا پرچم بلند کردیا اور یزید کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیا،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضانقشبندی

امام حسین نے دین اسلام کی بقاء اور نظریہ اسلام کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا،شاداب رضانقشبندی

سیدنا امام حسین کی لازوال قربانی ہمیں صبر واستقامت کے ساتھ باطل کو مٹانے کیلئے سب کچھ قربان کرنے کادرس دیتی ہے،شاداب رضانقشبندی

فرعون اور یزید کے پیروکار یوم عاشور پر بھی فلسطین میں بمباری کرکے درجنوں افراد کو شہید کردیا،شاداب رضانقشبندی

ظالموں سے مظلوموں کو نجات اور انصاف وحقوق دلانے کیلئے حسینیت کے مشن پر گامزن ہونا ہوگا،شاداب رضانقشبندی

سیاسی ومذہبی جماعتیں حسینیت کے پرچم کو بلند کرکے ملک کو جہالت کے اندھیروں اور عوام کے حقوق دلانے کیلئے کام کریں،شاداب رضانقشبندی

 امام حسین رضی اللہ تعالی ٰ عنہ کی عظمت کے چرچے تا قیامت ہوتے رہیں،یوم عاشور ہ پر شاداب رضا نقشبندی کا پیغام

 کراچی(    ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضانقشبندی نے کہا ہے کہ فرعون اور یزید کے پیروکار یوم عاشور پر بھی فلسطین میں بمباری کرکے درجنوں افراد کو شہید کردیا،ظالموں سے مظلوموں کو نجات اور انصاف وحقوق دلانے کیلئے حسینیت کے مشن پر گامزن ہونا ہوگا،اللہ عزوجل کی توفیق اور حسینی جذبے سے سرشار ہوکر مظلوموں کو ظالموں سے نجات دلانے کیلئے مسلم حکمران جہاد کا اعلان کریں،باطل قوتوں کے خلاف امام حسین نے علم جہاد بلند کیا یزید مردود کوشکست دے کر عدل وانصاف کا پرچم بلند کیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام کیا شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ شان حسین یہ ہے سر کٹا کردین اسلام کا پرچم بلند کردیا اور یزید کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیا،امام حسین نے دین اسلام کی بقاء اور نظریہ اسلام کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا،جان ومال اولاد سمیت سب کچھ قربان کرکے دنیا کو پیغام دیدیا حسینیت کا راستہ یہ ہے کہ اسلام کی سربلندی کیلئے باطل کے سامنے ڈٹ جایا جائے،سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی لازوال قربانی ہمیں صبر واستقامت کے ساتھ باطل کو مٹانے کیلئے سب کچھ قربان کرنے کادرس دیتی ہے،  امام عالی مقامؓ کی سیر ت و کر دار سے امت مسلمہ کے قلو ب قیا مت تک منو ر ہو تے رہیں گے، وا قعہ کر بلا ہمیں با طل قوتوں کے سا منے کلمہ حق بلند کر نے کا درس دیتا ہے،شہداء کربلا کی قر با نی صبر و تحمل اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، انہوں نے کہا کہ امام حسین رضی اللہ تعالی ٰ عنہ کی عظمت کے چرچے تا قیامت ہوتے رہیں گے،  سیاسی ومذہبی جماعتیں حسینیت کے پرچم کو بلند کرکے ملک کو جہالت کے اندھیروں اور عوام کے حقوق دلانے کیلئے کام کریں،امام حسین ؓ نے سسکتی انسا نیت کوجبر سے نجا ت دلا کر صرا ط مستقیم کی راہ پر گا مزن رہنے کا سلیقہ سیکھا یا۔انہوں نے کہا کہ مام عالی مقام حضرت امام حسین ؓ کی قربانی نے اسلام کو صبح ء قیامت تک زندہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ باطل قوتوں کے خاتمے اور ملک کو انتہا پسندی دہشتگردی سے نجات کیلئے حسینی جذبے سے سرشار ہونا ہوگا۔

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views