کراچی کے علاقے عزیز محمدی کالونی میں ایم بی ویلفئیر محلہ کمیٹی کی درخواست پر جماعت اسلامی کراچی پبلک ایڈ کمیٹی و ٹاؤن وائس چیئرمین گلبرگ نے علاقہ مکینوں کے شناختی کارڈ و ب فارم پروسیس کروانے کےلیے نادرہ موبائل وین منگوائی جس سے علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے استفادہ حاصل کیا
کراچی ۔ اسٹاف رپورٹر
کراچی کے علاقے عزیز آباد محمدی کالونی یونین کونسل 6 میں ایم بی ویلفئیر محلہ کمیٹی کی درخواست پر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلبرگ کے وائس چیئرمین محمد الیاس و جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی نے علاقہ مکینوں کےلئے نادرہ موبائل وین لگوانے کا اہتمام کیا جس میں علاقوں مکینوں کی بڑی تعداد نے استفادہ حاصل کیا ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی فوکل پرسن نادرہ طاہر امیر الحسن اور ٹاؤن ایڈمنسٹریشن گلبرگ چئیرمن نصرت اللہ و ٹاؤن وائس چیئرمین محمد الیاس نے عوام کی پریشانی کی دیکھتے ہوئے یہ اچھا کام کیا کہ ہم نےاپنے گھر کی دہلیز پر ہی اپنے قومی شناختی کارڈ رینول اور ب فارم پروسیس کروائے موبائل وین کا یونین کونسل 6 کے چیرمین خواجہ قمر نے بھی دورہ کیا اس موقع پر یونین کونسل 6 کے جنرل کونسلر عمران سمیت یوسی ناظم توصیف دیگر رضا کار بھی موجود تھے۔