کراچی۔محرم الحرام مسلم امہ کوایک دوسرے کے عقائد اور مسالک کے احترام کا درس دیتا ہے،علماء مشائخ

 محر م الحرام مسلم امہ کوایک دوسرے کے عقائد اور مسالک کے احترام کا درس دیتا ہے،علماء مشائخ

امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام مسالک کے علما ء مشائخ اپنا کردار ادا کریں ،صاحبزادہ نقشبندی

موجودہ حالات میں امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے دہشت گردی کے باعث ایک عرصہ سے ھمارا خطہ متاثر ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام مسالک کے علما اپنا کردار ادا کریں ، ایک دوسرے کے مسالک کا احترام کریں، اموجودہ حالات میں امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے دھشت گردی کے باعث ایک عرصہ سے ھمارا خطہ متاثر ھے جسمیں اب تک ھزاروں بے گناہ افراد مرچکے ھیں۔تمام سیاسی قوتوں کو ایک پچ پر متحدہوکر دہشت گردی کے خلاف مضبوط جنگ لڑناہوگی۔ان الفاظ کا اعادہ ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے سربراہ سفیر امن پیر صاحبزدہ احمد عمران نقشبندی نے مختلف مکتبہ فکر کے ےعلماء مشائخ کے وفود سے ملاقت میں کیا،انہوں نے کہا کہ امن کا قیام وقت کی اھم ضرورت ہےاور جب تک یہاں امن قائم نہیں ھوگاوطن عزیز اور عوام خوف اور گٹھن کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور اور ترقی کے میدان میں دوسری قوموں سے پیچھے رہ جائینگے۔انہوں نےکہا کہ محرم الحرام ہمیں ایثار، محبت ،جذبے اور یگانگت کا درس دیتا ہے، تمام صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کی شان وعظمت مسلّمہ ہے ان کی شان میں گستاخی اور توہین دشمن قوتیں فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلئے سازشیں کرتی ہیں تاکہ فرقہ واریت کی آگ کو ہوا دی جائے، انتشار اور اختلافات کو اُمتِ مسلمہ کے درمیان آنے نہ دیا جائے ، محرم الحرام میں برداشت اور محبت کو فروغ دیں، تمام صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کی قربانیاں رہتی دنیا کے لئے ایک مشعل راہ کی حیثیت ہیں اور یہ مہینہ انسانی تاریخ میں عظیم قربانیوں سے عبارت ہے، انہوں نے کہا کہ محر م الحرام مسلم امہ کوایک دوسرے کے عقائد اور مسالک کے احترام کا درس دیتا ہے، تمام مسالک کو اپنے فروعی اختلافات سے بالاتر ہو کرقیام امن اور اتحاد کےلئے آگے بڑھنا ہوگا قیام امن میں علماء کا کردار مثبت اور مثالی ہے۔صاحبزادہ نقشبندی نے مذید کہا کہ اسلام دشمن قوتیں سازش کے تحت لسانیت، قومیت فرقہ واریت کے نام پر بدامنی کی آگ کو بھڑکارہی ہیں فرقہ واریت سے انتشار اور اختلافات نے اُمتِ مسلمہ کی قوت کو پارہ پارہ کر دیا انہوں نے کہاکہ امن، اتحاد اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کیلئے علماء  مشائخ کوکردار اداکرنے کی ضرورت ہے جمعہ کے روزمحراب و منبر سے اتحادکادرس دیاجائےاسلام نے انسانیت کو ہمیشہ رواداری، محبت اور امن کا پیغام دیا ہے۔

جاری کردہ میڈیا سیل :

علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views