کراچی۔مرکز قومی زبان کے تحت قبا آڈیٹوریم میں عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی سندھ اور سابق ممبر قومی اسمبلی محمد حسین محنتی صاحب تھے

 

مرکز قومی زبان کے تحت قبا آڈیٹوریم میں عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا 

اس تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی سندھ اور سابق ممبر قومی اسمبلی محمد حسین محنتی صاحب تھے

عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب محمد حسین محنتی صاحب نے فرمایا کہ قائد اعظم رحمت اللہ علیہ نے قیام پاکستان کے بعد اردو زبان کے حوالے سے یہی فیصلہ کیا تھا کہ اردو ہی قومی زبان ہوگی اور اسے سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے گا 

اس بات کا اعادہ انہوں نے ڈھاکہ میں بھی کیا جہاں کچھ شر پسند لوگ بنگالی زبان کو قومی زبان کا درجہ دینا چاہتے تھے لیکن قائد اعظم نے اس سازش کو پہلے ہی بھانپ لیا تھا اور وہ چاہتے تھے کہ مشرقی اور مغربی پاکستان جو متحدہ پاکستان ہے اس کی ایک ہی قومی اور سرکاری زبان ہونی چاہیے اور اسی کا انہوں نے ہر جگہ عزم کا اظہار کیا 

آئین کے تحت بھی اردو کو قومی زبان کا درجہ درجہ دیا جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن ۵٠ سال سے زیادہ گزرنے کے باوجود اردو کو سرکاری زبان کا درجہ نہیں مل سکا 

سن ٢٠١۵ء میں جسٹس جواد ایس خواجہ صاحب نے ٨ ستمبر کو تاریخی فیصلہ دیا اور انہوں نے یہ کہا کہ اردو کو سرکاری زبان کی حیثیت سے ١٠ سال کے اندر اندر نافذ کر دیا جائے  ۔۔۔ محنتی صاحب نے کہا کہ مرکز قومی زبان کے تحت اردو کے نفاذ اور اس کی ترویج کے لیے جو کوششیں ہو رہی ہیں وہ قابل تحسین ہیں 

مرکز قومی زبان کے تحت عید ملن تقریب میں نور الدین نور اور عبداللہ منہاس نے اپنا کلام پیش کیا 

اس تقریب سے معتمد اطلاعات جماعت اسلامی سندھ مجاہد چنا، بزم سخن کے منتظم عبید ہاشمی،  مرکز قومی زبان کے مرکزی رہنما کلیم علی خان ، سید صبغۃ اللہ ، صوبائی صدر انجینیئر انتصار غوری ، صحافی اور شعبہ تعلیم سندھ کے نائب صدر سعیداحمدصدیقی،  اردو اتحاد کے رہنما فہیم برنی ، تحریک تحفظ اردو کے سربراہ علی مرتضی ، ایف آئی او کے رہنما فیضان فاروقی ، کراچی کیمبرج گروپ آف سکولز کے ڈائریکٹر اظفر ولی ، کراچی فیڈریشن آف سکولز کے صدر ڈاکٹر ارشد علی خان و دیگر نے خطاب کیا

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views