کراچی۔پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ محمد شاہد غوری،بلال عباس قادری ودیگر کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس

پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ محمد شاہد غوری،بلال عباس قادری ودیگر کے ہمراہ  اہم پریس کانفرنس

 کراچی  ( ) پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک کے تحت جمعۃ المبارک کو یوم انتباہ کے طور پر منایا جائیگا، اب دستخطی مہم کا سلسلہ ختم کرکے دستخطوں کی دستاویزات کے ساتھ مطالبات تسلیم کرنے کیلئے اقوام متحدہ کو خطوط جاری کریں گے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جارہا ہے،مرکز اہلسنت پر قبضہ کرنیوالوں کی کوشش کے مکروہ چہرے بے نقاب ہوچکے،سابق ناہل سربراہ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا،الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ شوریٰ نااہل سابق سربراہ ثروت اعجازکے خلاف قانونی کاروائی کا مکمل حق رکھتی ہے،پاکستان سنی تحریک کے اثاثہ جات لینے کیلئے ثروت اعجاز قادری کے خلاف قانونی کاروائی کرینگے،کارکنان و عوام اہلسنت کو جھوٹی پریس کانفرنس کے ذریعے گمراہ کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں،عوام اہلسنت مرکز اہلسنت سے رابطے میں رہیں،نااہل سابق سربراہ اور افراد جن کے پاس  پاکستان سنی تحریک کی رکنیت بھی نہیں ہیں عوام کو گمراہ کرکے اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں  بلال سلیم کا تو پاکستان سنی تحریک میں کوئی قانونی وجود نہیں ہے،رجسٹرڈ شوری مرکز اہلسنت کے ساتھ کھڑی ہے جھوٹی خود ساختہ شوری نااہل سربراہ ثروت اعجاز کو استعمال کررہی ہے،اہلسنت کو لڑوانے کی سازش کرنیوالوں کو ناکامی کا سامنا ہوگا شرکرنیوالوں کو عوام پہچان چکے ہیں،ثروت اعجاز کے ساتھ جھوٹے مفاد پرست اور پارٹی کے اثاثہ جات پر قبضہ کرنیوالے سازشوں میں مصروف ہیں شہید وبانی شہید محمد سلیم قادری نے جو دفتر خریدے تھے وہ اپنے یا اپنی اوالاد کے نام نہیں بلکہ سنی تحریک کے مرکز رہنما افتخار احمد بھٹی کے نام کروائے تھے،کہ وہ موروثیت کے قائل نہیں تھے اسی لئے اپنے نائبین میں انہوں شہید عباس قادری کو نامزد کیا ہوا تھا،اپنے قائد کے نیک مشن اور اہلسنت کے تحفظ کیلئے کام کرتے رہینگے، ثروت اعجاز قادری اور احمد بلال نے پریس کانفرنس کے ذریعے میڈیا کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے،اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے انٹرا پارٹہ الیکشن کو تسلیم کرلیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے اسی فیصلے میں انکے انٹرا پارٹی الیکشن کو مسترد کیا ہے بحوالہ پیرا گراف نمبر13 جاری کردہ فیصلہ 14جنوری 2024ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے  مرکز اہلسنت پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ان کے ہمراہ نے نائب سربراہ بلال عباس قادری،مرکزی رہنماؤں محمد آفتاب قادری فہیم الدین شیخ،محمد مبین قادری،محمد شہزاد قادری،محمد سلیم قادری کراچی کے امیر غلام مرتضیٰ قادری نائب امیر فرحان قادری کراچی رابطہ کمیٹی ورکنگ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے،پریس کانفرنس میں شاہد غوری کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کے حوالے سے دوسرے مرحلے میں مکمل جنگ بندی تک جمعتہ المبارک کے دن کو ہم یوم انتباہ یعنی وارننگ ڈے کے طور پر منائیں گے اور عوام پاکستان وپوری دنیا کو یہ آگاہ کریں گے کہ یہ اسرائیلی ظلم بربریت دنیا کو عالمی جنگ کی طرف لے جارہی ہے۔ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے اور اسرائیلی مظالم اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف علامتی دھرنے ملک بھر میں دیئے جائینگے، دنیا بھر کے سفیروں کوبھی خطوط لکھے جائینگے جس میں اسرائیل مخالف دستخطی مہم کے پیپرز منسلک کیے جائیں گے جس میں عوام نے اپنے مطالبے میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ پر زور دیا ہے،اسرائیل کے فلسطین میں مظالم جبر اور عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے درخواست کی جائیگی اس کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائینگی تاکہ فلسطینیوں کے ساتھ ہونیوالے مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے کے ساتھ عالمی سطح پر اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ اور عالمی برادری سے اسرائیل پر معاشی واقتصادی پابندی عائد کرنے کے مطالبات بھی کئے جائیں گے،احمد بلال نے ثروت اعجاز کی ترجمانی کرتے ہوئے   2022ء سے 2026ء تک ثروت اعجاز سربراہ رہیں گے الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا ہے لگتا ہے کہ ثروت اعجاز کے فاضل وکیل نے اپنی فیس کے چکر میں فیصلے کا وہی ترجمہ کرکے بتایا جو انکے مطلب کا تھا ہم آپ کو پاکستان کی قومی زبان اُردو میں مکمل ترجمے کے ساتھ پیش کرتے ہیں کہ ادھوری بات کرنا جھوٹ کے مترادف ہوتی ہے جس کو ثابت کرنے کے لیے ہم یہاں موجود ہیں تا کہ کوئی کارکن اہلسنت کے لوگ ان باتوں سے انتشار کا شکار نا ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ جس فیصلے کی بات احمد بلال نے کی وہ فیصلہ 14جنوری2024ء کا ہے آج سے5ماہ 18دن پہلے الیکشن کمیشن نے سنایا ہمارے دوست اپنے لوگوں کو5ماہ 18دن بعد خوشخبری سنا رہے ہیں مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں  سنا ہے آتش بازی کے مظاہرے بھی کیے گئے ایسا لگ رہا ہے بارات 5ماہ18دن بعد گاؤں پہنچی ہے۔میں تمام ثروت و بلال گروپ کے انتشار شدہ پی ایس ٹی کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ خدا کے لئے اس فیصلے کی تاریخ اور دن تو معلوم کرلیں وہ شاید آپ کو نادیکھائیں مگر ہماری کہی ہوئی بات کو جھوٹا ثابت نہیں کیا جا سکے گا انشا اللہمیں یہ وضاحت چاہتا ہوں تاکہ فریقین میں موجود ذمہ داران کارکنان ہمدرد علماء کرام عوام اہلسنت بھی جان سکیں کہ جھوٹ کس طرح سجا کر پیش کیا گیا ہے۔بقول ثروت اعجاز قادری کے وہ مئی2026ء تک الیکشن کمیشن میں سربراہ ہیں انٹرا پارٹی الیکشن چارسال بعد2026ء کو ہونے تھے مگر2023ء میں ایک مرتبہ پھر خودساختہ الیکشن کرانے کی انہیں ضرورت کیوں پیش آئی یہ سوال کر کہ الیکشن کمیشن نے ثروت اعجاز کے فاضل وکیل سے دریافت کیا یس کے برعکس جب مرکز پر ثالثی کمیٹی کے فیصلے جو کہ صوبائی صدور،مرکزی کابینہ کی تائید کے ساتھ جب ثروت اعجاز کونااہل قرار دیا گیا تو لازماََ سربراہ کے انتخابات کے لئے انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے سربراہ کا چناؤ ضروری تھا جس میں شاداب رضا صاحب منتخب ہوئے  مرکزی الیکشن میں شاداب رضا صاحب کے منتخب ہونے کے چند دنوں بعد ثروت اعجاز نے نئے پارٹی الیکشن جمع کراوئے الیکشن کمیشن نے جب یہ محسوس کیا کہ ایک تنظیم کے دو دھڑے سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ واضع رہے کہ 2001ء سے پی ایس ٹی مذہبی و سیاسی جماعت ہے شہید میلاد مصطفیﷺ محمد عباس قادری رحمہ اللہ علیہ نے مذہبی سیاسی جماعت کے طور پر الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرایا تھاپھرہر چار سال انٹرا پارٹی الیکشن کمیشن میں جمع کروانا ہوتا ہے2023ء تک الیکشن کمیشن میں مرکز اہلسنت مرکزی دفتر معین پلازہ کا پتہ درج ہوتا تھاثروت اعجاز کی طرف سے جب2022ء میں نئے انٹراپارٹی الیکشن جمع کرائے گئے جس پرانہوں نے اپنے گھر کا پتہ درج کیا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن کو گمراہ کرنے کی کوشیش کی گئی کیونکہ مرکز نے پارٹی الیکشن کے ذریعے نئے سربراہ منتخب ہوچکے تھے جس کو الیکشن کمیشن میں جمع کروایا گیا لہٰذا دو دھڑوں کا سامنے پا کر الیکشن کمیشن نے6اکتوبر2023ء تقریباََ7/8ماہ قبل ثروت اعجاز قادری کو خط لکھا اور خط کے دو ہفتے گزرجانے کے بعد دونوں کے دلائل سنے گئے مرکزی ثالثی کمیٹی جو کہ خود اس وقت کے سربراہ نے حلفیہ اپنے سمیت پوری کابینہ کے دستخط کے ساتھ ثالثی کمیٹی بنائی اور اپنے احتساب کے لئے پیش ہوئے جس کے تحریری ثبوت آج بھی محٖٖفوظ ہیں کابینہ اور خود ثروت اعجاز قادری کے دستخط کے ساتھ فیصلہ آنے پر تمام ثروت اعجاز قادری صاحب کے نااہل ہونے والا فیصلہ آنے پر تمام حالات 9/10ماہ آپ کے سامنے ہیں ان تمام باتوں کو کوئی بھی کارکن عہدے دار اس بات کی تصدیق کرنا چاہتا ہے تو مرکز اہلسنت کے دروازے کھلے ہیں،رہنماؤں کے فون نمبرز آپ کے پاس موجود ہیں ہماری ہربولی ہوئی بات کی تصدیق کر سکتے ہیں آج بھی ہم انکساری سے کام لے رہے ہیں جس قدر غلط معلومات پریس کانفرنس کے ذریعے دی گئی ہم نے صرف اس ہی کا جواب دیا ہے،انہوں کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس ہی طرح 10پریس کانفرنسیں بھی کرنا پڑیں تو مجبور ہوکرکریں گے آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ 2026ء کے بجائے2023ء میں مرکزی انٹراپارٹی الیکشن کے بعد ثروت اعجاز قادری نے پھر سے بوکس انٹراپارٹی الیکشن کرواکر الیکشن کمیشن میں جمع کروائے اسکو متنازعہ قرار دیتے ہوئے دونوں کے انٹراپارٹی الیکشن مسترد کردئیے گئے اور عدالت سے رجوع کرنے کا اشارہ دیا لہٰذا مرکز اہلسنت یعنی ہمارے لئے اور آپ کے لئے عدالت اور اعلیٰ عدالت کے دروازے کھلے ہیں۔#

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views