کراچی۔پاکستان کنزرویٹو پارٹی کی 12ویں یوم تاسیس کی تقریب۔9 مئی واقعے کی شدید مذمت، پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان ایم کیو ایم کے سینیئر رہنما سلمان مجاہد بلوچ کی خصوصی شرکت۔ ایم کیو ایم اور پی سی پی کا آئندہ ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق

 کراچی (پ ر) پاکستان کنزرویٹو پارٹی کی 12ویں یوم تاسیس کی تقریب۔9 مئی واقعے کی شدید مذمت، پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان ایم کیو ایم کے سینیئر رہنما سلمان مجاہد بلوچ کی خصوصی شرکت۔ 

ایم کیو ایم اور پی سی پی کا آئندہ ساتھ مل کر


چلنے پر اتفاق پاکستان کنزرویٹو پارٹی کی 12ویں یوم تاسیس مرکزی سیکرٹریٹ میں بھرپور انداز میں منائی گئی۔ تقریب میں ایم کیو ایم کے رہنما سابق ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ، علماء مشائخ کے سربراہ صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سمیت مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔جہاں چیئرمین پاکستان کنزرویٹو پارٹی دانش چنہ، رہنما ایم کیو ایم سلمان مجاہد بلوچ سمیت دیگر مہمانوں اور پارٹی کے قائدین نے خطاب کیا اور پارٹی کا کیک کاٹا۔اس موقع پر دانش چنہ نے نو مئی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اور پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا پاک فوج ملک کا عظیم سرمایہ ہے، ملک میں افرا تفری فسادات اور بغاوت کو ہوا دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی اور کریک ڈاؤن کیا جائے۔ مظفرآباد میں مہنگائی کے خلاف حالیہ پرتشدد احتجاج و واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا، اور حکومت پاکستان سے فوری حالات پر قابو پانے اور پرامن طریقے سے نمٹنے کا مطالبہ کیا گیا۔ پاکستانی حکمرانوں اور آئی ایم ایف پروگرام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا، IMF ریلیف نہیں تکلیف دے رہی ہے۔ اس سے مہنگائی میں کمی نہیں اضافہ ہوگا۔ 

ملک کے تمام مسائل اور بحرانوں  کا حل آئی ایم ایف کے پاس نہیں بلکہ نظام مصطفی میں ہے۔ پاکستانی قوم کا خوشحال مستقبل اتباع رسول سے ہی ممکن ہے۔ جس کے لیے ہم ملک بھر میں پاکستان کنزرویٹو پارٹی کو یونین کونسل کی سطح پر متحرک اور فعال کر رہے ہیں۔ استحکام پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی برقرار رکھی جائے تقریب کے اختتام پر دانش چنہ نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ملک و قوم کے لیے خصوصی دعائیں اور پارٹی کی کامیابی کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views