ڈپٹی کمشنر سینٹرل کےاحکامات پر ایڈنشینل ڈپٹی کمشنر ون سینٹرل نے اسٹنٹ کمشنر ناظم آباد آفس میں تعنیات اسٹنٹ شیخ ہارون شہزاد کو متعدد شکایات کے بعد ڈی سی سینٹرل سے ریلیو کر کے کمشنر آفس رپورٹ کروادیا ۔
کراچی۔ اسٹاف رپورٹر
ڈپٹی کمشنر سینٹرل کے احکامات پر اسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن ناظم آباد آفس میں تعنیات اسٹنٹ شیخ ہارون شہزاد کو متعدد شکایات کےبعد ڈپٹی کمشنر سینٹرل آفس سے ریلیو کرکے کمشنر آفس رپورٹ کروادیا ۔ زرائع کےمطابق مذکورہ اسٹنٹ شیخ ہارون شہزاد کو کمشنر آفس میں ڈزاسٹر سیل میں نوکری کرنے کی ہدایت کی تاہم موصوف شیخ ہارون شہزاد نے کمشنر کراچی کے احکامات کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے دس یوم کی چھٹی لینےکی درخواست کردی۔ زرائع کےمطابق مذکورہ اسٹنٹ شیخ ہارون شہزاد ضلع وسطی میں اپنے پرانے دھندے نمٹانے میں مصروف ہے۔