کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے کراچی ایڈمنسٹریشن ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر عبد الکریم کی کمشنر آفس میں ملاقات ۔ ملاقات میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کی فلاح و بہبود سے متعلق گذارشات کمشنر کراچی کو پیش کی گئی۔
کراچی۔ اسٹاف رپورٹر
کراچی ایڈمنسٹریشن ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن کےصدر عبد الکریم نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے انکے دفتر میں ملاقات کی ۔ملاقات میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو کراچی ایڈمنسٹریشن ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے قیام اور اغراض و مقاصد کےحوالےسے آگاہ کیا گیا ۔ ملاقات میں کمشنر کراچی کو ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا کراچی ایڈمنسٹریشن ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن کی جانب سے دس نکاتی تجاویز کمشنر کراچی کو پیش کی گئی جس پر انہوں نے ان تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔