یوسی7 اولڈ ٹاؤن میٹھادر میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے
واٹر بورڈ ساؤتھ کے اے سی این کامل عثمانی اور سب انجینئر یوسی 24 اور یوسی 25 اسرار احمد نے میٹھادر کو کربلا بنا کر رکھا ہوا ہے
پچھلے 1 سال سے میٹھادر میں پانی کی بندش اور سیوریج لائن کا پانی مکس سپلائی کیا جارہا ہے
لیکن میٹھادر کا کوئی پرسان حال نہیں ہے
آخر کب تک میٹھادر میں پانی کی بندش رہے گی
لیکن ڈیپارٹمنٹ اپنا کام کرنے کو تیار نہیں ہے
اور عوام پانی مافیا سے پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں
ایک طرف تو علاقے میں پانی کی بندش اور سیوریج کا پانی سپلائی کیا جاتا ہے
لیکن اسی علاقے میں ٹنکی مافیا کو صاف پانی فراہم کیا جارہا ہے
جو عوام خریدنے پر مجبور ہیں
اور دوسری طرف یہ حضرات فنڈز نا ہونے کا راگ الاپ رہے ہوتے ہیں
جب کہ پانی مافیا کو بھاری رشوت کے عیوض پانی فراہم کیا جارہا ہے
آخر کون ہے جو ان سب کی پشت پناہی کر رہا ہے