کراچی۔یوم دفاع کی مناسبت سے کراچی میں 6 مختلف پروگرام ترتیب دیے گئے۔ دن کے آغاز میں کور کمانڈر کراچی نے مزار قائد پر حاضری دی،

 ۶ ستمبر یوم دفاع کی مناسبت سے کراچی میں مختلف پروگرام ترتیب دیے گئے۔

دن کے آغاز میں کور کمانڈر کراچی نے مزار قائد پر حاضری دی،   پھولوں کی چادر چڑھائی اور اور فاتح خوانی کی۔ کور کمانڈر نے مزار قائد پر سلامی کے بعد مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے۔ اسکے بعد کور کمانڈر  نے ملیر چھاؤنی میں یادگارِ شہداء پر منعقد خصوصی تقریب میں شرکت کی۔  گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے  کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کے ہمراہ یادگارِ شہداء پر حاضری دی۔ تقریب میں موجود وزراء، ڈی جی رینجرز ، آ ئی جی سندھ اور دیگر شرکاء نے بھی یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ شہداء کے لواحقین اور غازیوں نے بھی یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شرکاء نے شہداء پاکستان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے شہداء کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء وطن کی قربانیاں ہمارا سرمایہ ہیں۔ کور کمانڈر نے شہداء کے اہل خانہ کے استقامت اور صبر کو قوم کے لئے ضرب المثل قرار دیا اور کہا کہ دفاعی اداروں کے شانہ بشانہ قانون نافذ کرنے والے  دیگر اداروں نے بھی دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ گورنر سندھ نے کور کمانڈر کراچی کے ساتھ شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے عزم و حوصلے کو سراہا ۔ شہداء کے اہل خانہ نے اس موقع پر وطن سے اپنے جزباتی لگائو اور غیر متزلزل یقین کا اظہار کیا۔

بعد ازاں کور کمانڈر کراچی شہدا کے لواحقین کے گھر جا کر ملاقات کی۔ کور کمانڈر کراچی نے بریگیڈئر  حسین شہید اور حوالدار اعظم شہید کے لواحقین سے ملاقات کی 

اور  شہداء کے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے انکی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ کور کمانڈر نے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں جنکی بدولت آج ہم ایک خودمختار اور غیور ریاست ہیں۔  شہداء کے لواحقین نے کور کمانڈر کا بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور اس بات کا بھی اظہار کیا کہ وہ اپنے ملک کیلئے مزید قربانیوں سے کبھی دریغ نہیں کریں گے۔ کور کمانڈر نے شہداء کے بلند درجات کیئے لواحقین کے ہمراہ فاتح خوانی بھی کی

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views