ویسٹ، تھانہ اورنگی پولیس نے چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت کرنے والے ایک اور اسکریپ ڈیلر کو گرفتار کرلیا۔
کراچی (رپورٹ: ایاز خان)
ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی کی ہدایت پر ایس ایچ او جمال لگاری نے اسنیپ چیکنگ کے دوران زبردست کاروائی کر کے ملزم حفیظ ولد اظہار الحق کو ایک بورے میں کباڑ کے سامان سمیت گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی نشاندھی پر چوری شدہ سامان کی خریداری کرنے والے کباڑی ملزم ارسلان ولد انجمن افغانی کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے موٹرسائیکل کے مختلف پارٹس، چیچس، اوزار/پانے اور بجلی کے کھمبوں کے سرکاری بریکٹ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔گرفتار کباڑی ملزم چوری شدہ سامان سستے داموں خریدنے کے بعد اسے توڑ کر/اسکریپ کرکے فروخت کرتا تھا۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔