رپورٹ۔محمدحسین سومرو
رضویہ سوسائٹی پولیس کی بروقت کارروائی
← امروز رضویہ پولیس گشت میں مصروف تھی کہ بمقام اولڈ ٹیمبر مارکیٹ ناظم آباد نمبر 01 پر ایک موٹر سائیکل 70 پر سوار دو اشخاص جو کہ پولیس کو دیکھ کر اپنی موٹر سائیکل کی رفتار تیز کر کے راہ فرار اختیار کرنے لگے
پولیس نے اشخاص بالا کا پیچھا کرتے ہوئے ھر دو اشخاص کو قابو کیا
پکڑے ہوئے ملزمان کی شناخت *(01) خرم عرف موٹا عرف ببلو ولد معین الدین*
*(02) شہروز ولد رئیس* کے نام سے ہوئی
گرفتار ملزم *خرم عرف موٹا ولد معین الدین* کے قبضے سے *ایک عدد ناجائز اسلحہ پسٹل 9MM لوڈ میگزین بمعہ 03 راؤنڈ زندہ* برآمد ہوا
ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل نمبر *kGI-9411 میکر سپر پاور 70* کا ریکارڈ معلوم کیا تو معلوم ہوا کہ موٹر سائیکل نمبر بالا مقدمہ الزام نمبر *209/2024 جرم دفعہ 381- A ت پ تھانہ ناظم آباد* کی مالمقدماتی ہے
ملزم *خرم عرف موٹا ولد معین الدین* نے مزید انٹروگیٹ پر بتلایا کہ وارداتوں کے لیے اسلحہ پرانا گولیمار کا رہائشی *عثمان ولد نامعلوم* مہیا کرتا ہے واردات کے بعد چھینے ہوئے مال میں عثمان ولد نامعلوم کو اسکا حصہ دیا جاتا ہے
ملزم *خرم عرف موٹا ولد معین الدین* عادی جرائم پیشہ ہیں جو کہ اس سے قبل بھی منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ کے کیس میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے
← ملزمان نے اے ٹی ایم سے پیسے لیکر نکلنے والے متعدد شہریوں کو ٹارگٹ بنا کر لوٹنے اور شہریوں سے موبائیلز فون وغیرہ چھیننے کا انکشاف کیا-
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر *308/2024 جرم دفعہ 23(I)A* قائم کر کے تفتیش کا آغاز کرکے شعبہ AVLC کو بھی جملہ کاروائی کے لیے آگاہ کیا گیا
*ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP*