رپورٹ۔مناہل شیخ
سہارا پبلک رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب
سے سہارا ولج شیلٹر ہوم میں انٹرنیشنل مدر ڈے (International Mother Day) کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی سندھ کے گورنر کامران ٹسوری تھے۔جو کسی ایمرجنسی کے باعث پروگرام میں شرکت نہ کر سکے۔سہارا پبلک
رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین اکبر علی رانا نے پروگرام کے آغاز میں ادارے کے عراض و مقاصد اور گزشتہ سالوں کی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ سہارا پبلک رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن اپنے مختلف سینٹرز میں 3000 سے زائد بے سہارا افراد کی بغیر کسی مذہب، مسلک اور زبان کے بلا معاوضہ کفالت کر رہا ہے کراچی ڈیفنس فیز 2 شیلٹر ہوم، کراچی کلفٹن بلاک 2 سہارا ولج ٹریننگ سینٹر،کراچی ڈیفنس فیز 4 میں شیلٹر
ہوم ،خواتین کے لیے کراچی سندھی مسلم سوسائٹی میں سہارا ولج نفسیاتی سینٹر،سہارا سکولز سہارا میڈیکل سینٹرز اور 24 گھنٹے ایمبولنس کی سروس مہیا کر رہا ہے۔پروگرام میں سہارا پبلک رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن نے 2023ء میں ہیومن رائٹس کی اعلی خدمات پر مختلف سماجی تنظیموں کے رہنماؤں میں ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔ وائس آف پاکستان جنرلسٹس یونین سندھ کے صدر اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے ایگزیکٹو ممبر کو 2023 ء میں اعلی سماجی خدمات کے عوض ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پروگرام میں فلم ڈرامہ اور تھیٹر کے معروف اداکاروں اور فنکاروں نے شرکت کی۔ تھیٹر کی معروف اداکارہ سلومی اور معروف گلوکار حسن جہانگیر نے اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کیا۔ پروگرام میں سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔