کراچی۔ اب فیصلے بند کمروں میں نہیں سڑکوں پر ہونگے،شوکت فاروقی

 اب فیصلے بند کمروں میں نہیں سڑکوں پر ہونگے،شوکت فاروقی

اشرافیہ کی عیاشیوں کیلئے 24کروڑعوام کا خون چونسا جارہاہے،

 ہمارا ہر اقدام جمہوریت کی مضبوطی اور غیر مرعی قوتوں سے نجات کیلئے ہے،

کے الیکٹرک صرف مہرا ہے پیچھے بیٹھی مافیا کو بے نقاب کرنا ہے،   

مہاجرم قومی موومنٹ(پاکستان) کے مرکزی رہنمااور KE کے خلاف بنائی گئی ایکشن کمیٹی کے سربراہ شوکت اللہ فاروقی نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر سندھ اربن گریجویٹ فورم کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہKE کی غنڈہ گردی سے نمٹنے کیلئے عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے تاجر برادی، علماء سمیت KEکے ظلم و ستم کے شکار ہونے والے متاثرہ افراد سے ترجیحی بنیادوں پر رابطوں کی ضرورت ہے جبکہ تاجرتنظیموں کی مشاورت اور حمایت سے آئندہ کا لائحہ عمل عوام کے آگے پیش کیا جائیگا عوامی حمایت کے بعد سخت اور بڑے فیصلے لینا ہونگے جس سے عوام میں پھیلی نا امیدی کا خاتمہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ اب فیصلے بند کمروں میں نہیں بلکہ سڑکوں پر ہونگے، کیونکہ جس ملک میں عدالتی نظام کمزور او ر مافیا مضبوط ترین ہو وہا ں لا قانیونیت کو پروان چڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا  ہمارا کوئی اقدام قانون اور آئین کے خلاف نہیں ہوگا بلکہ جمہوری نظام کی مضبوطی اور غیر مرعی قوتوں سے نجات کیلئے ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشرافیہ کی عیاشیوں کیلئے 24کروڑعوام کا خون چونسا جارہاہے،جسکی تکمیل کیلئے KEجیسے اداروں کی سرپرستی کرکے ذاتی خواہشات کی تکمیل کی جارہی ہے جسکے تسلسل کے خاتمے تک سکوں سے نہیں بیٹھے گے۔ انہوں نے کہا کہ 3جون کا نمائش چورنگی پر ہونے والا احتجاج KE کیلئے وارننگ تھی اگر ابھی بھی کے الیکٹرک نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا توعوام اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی حد تج جانے کو تیا ر ہے جبکہ مہاجر قومی موومنٹ  ہر موقع پر کراچی کی عوام کے ساتھ کھڑی دکھائی دے گی۔

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views