کراچی۔ اتحاد ویکجہتی،ایثار اور قربانی کے جذبے سے سرشار ہوکر ظالم قوتوں کو شکست دی جاسکتی ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی

  اتحاد ویکجہتی،ایثار اور قربانی کے جذبے سے سرشار ہوکر ظالم قوتوں کو شکست دی جاسکتی ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی

خطبہ حجۃ الوداع احترام انسانیت اور انسانی حقوق کے تحفظ کا جامع ہمہ گیر چارٹر ہے جس پر انسانیت جتنا فخر کرے کم ہے، شاداب رضا نقشبندی

 خطبہ حجۃ الوداع امن وآشتی،عدل ومساوات کاضامن ہے، شاداب رضا نقشبندی

دنیا پر نظر ڈالیں تو یہودو نصٰری اسلامو فوبیا کا شکار ہیں اور مسلم نسل کشی اور انسانیت کی بدترین تذلیل کررہے ہیں،شاداب رضا نقشبندی

فلسطین میں مظالم پر انسانیت شرما گئی ہے مظلوم فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے مسلم حکمرانوں کو ظالم کے سامنے سینہ سپر ہونا ہوگا،شاداب رضا نقشبندی

محسن انسانیت ﷺکا اسوہ حسنہ ہمارے لیے بہتر ین نمونہ ہے، محمد شاداب رضا نقشبندی

اسرائیل جنگی جرائم کا بدترین مجرم ہے اس کے خلاف کاروائی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر اقوام متحدہ کو عصبیت پسند تصور کیا جائیگا،شاداب رضا نقشبندی

کراچی  (  ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اتحاد ویکجہتی،ایثار اور قربانی کے جذبے سے سرشار ہوکر ظالم قوتوں کو شکست دی جاسکتی ہے،خطبہ حج? الواداع احترام انسانیت اور انسانی حقوق کے تحفظ کا جامع ہمہ گیر چارٹر ہے جس پر انسانیت جتنا فخر کرئے کم ہے،پیغمبر اعظم محسن انسانیت خاتم النبیین محمد مصطفی ﷺکا خطبہ حجۃلوداع پوری انسانیت کے تحفظ عدل وانصاف اور انسانی مساوات کے اْصولوں پر مبنی مثالی دستور ہے،حجۃ الواداع کے تاریخی خطبے میں نبی کریم ﷺ نے حقوق انسانی کا جو عظیم ترین منشور پیش کیا وہ نہ صرف اسلامی،بلکہ بنی نوع انسان کی پوری تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس میں بنیادی انسانی حقوق وفرائض کا مکمل تحفظ اور احاطہ کیا گیا ہے،چودہ سو سال پہلے پیش کیا جانے والا یہ چارٹر ملکوں،نسلوں،قبیلوں، اور زمانوں کی حدود پھلانگ کر پوری انسانیت کے تمام ادوار کو اپنی حدود میں سمیٹ لیتا ہے اس بے مثال خطبے میں حقوق انسانی پر مشتمل کم وبیش چالیس دفعات شامل ہیں جو امن وآشتی،عدل ومساوات کی ضامن ہیں،دور جہالت میں بچیوں کو پیدا ہوتے ہی زندہ دفن کردیا جاتا تھا آپ ﷺ نے عورت کو بلند مقام اور اس کو مکمل تحفظ فراہم کیا،دنیا پر نظر ڈالیں تو یہودونصاری مسلم نسل کشی اور انسانیت کی بدترین تذلیل کررہے ہیں،فلسطین میں ہونیوالے مظالم پر انسانیت شرما جاتی ہے،مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے تحفظ کیلئے مسلم حکمرانوں کو ظالم کے سامنے سینہ سپر ہونا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اْمت مسلمہ کو اتحاد ویکجہتی کے ساتھ فلسطینی عوام کی نسل کشی کو روکنے کیلئے زور دیتے ہوئے کیا،اقوام متحدہ جو انسانی حقوق کے تحفظ کا علمبردار کہلاتا ہے فلسطین میں ہونیوالے مظالم پر خاموش تماشائی بناہوا ہے،ذات پات رنگ ونسل اور مذہب کی بنیاد پر فرق کرنے سے انسانیت کا تحفظ نہیں فساد برپا ہوتا ہے،فلسطین وکشمیر کے مظلوموں کا قصور یہ ہے کہ وہ مسلمان ہیں اس لئے انہیں انصاف فراہم نہیں کیا جارہا،اقوام متحدہ نے انصاف کی بالادستی کو قائم نہیں کیاتو اس کا وجود خطرے میں پڑجائیگا،اسرائیل جو جنگی جرائم کا بدترین مجرم ہے اس کے خلاف کاروائی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر اقوام متحدہ کو عصبیت پسند تصور کیا جائیگا۔#

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views