کراچی۔ اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،سربراہ پاکستان عالمی انصاف عدالت کے فیصلے میں سرائیلی فوج کو غزہ کے علاقے رفح میں فوری طور پر فوجی کاروائیاں روکنے کا حکم اچھافیصلہ ہے،شاداب رضا نقشبندی

           

                               

اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنے کا فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،سربراہ پاکستان عالمی انصاف عدالت کے فیصلے میں سرائیلی فوج کو غزہ کے علاقے رفح میں فوری طور پر فوجی کاروائیاں روکنے کا حکم اچھافیصلہ ہے،شاداب رضا نقشبندی

عالمی عدالت کے فیصلے میں تاخیر ہوئی مگر اس پر من وعن عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، شاداب رضا نقشبندی

اسرائیل فیصلے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو نیتن یاہو کو گرفتار اور رناجائز ریاست اسرائیل پر معاشی واقتصادی پابندیاں عائدکرئے،شاداب رضا نقشبندی

عالمی عدالت کو غزہ میں شہید ہونے والے 40ہزار افراد کے قاتلوں کیلئے بھی سزا کا تعین کرنا چاہیے تھا،شاداب رضا نقشبندی

غزہ میں انسانی جانوں کے ضیاع میں ملوث ممالک کو بھی ملزم کے کٹہرے میں لایا جائے,شاداب رضا نقشبندی

 عالمی انصاف عدالت نے اسرائیل کو تفتیشی ٹیم کے وفد کو غزہ میں داخلے اور رفح باڈرکھولنے کا حکم دیا ہے،شاداب رضا نقشبندی

کراچی  (   )  سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،عالمی انصاف عدالت کے فیصلے میں سرائیلی فوج کو غزہ کے علاقے رفح میں فوری طور پر فوجی کاروائیاں روکنے کا حکم دیا گیا ہے،عالمی عدالت کا فیصلے میں تاخیر ہوئی مگر اس پر من وعن عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے،اسرائیل اس فیصلے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو فوری طور پر نیتن یاہو کو گرفتارر اورناجائز ریاست اسرائیل  پر معاشی واقتصادی پابندیاں عائد کی جائے،عالمی عدالت کو غزہ میں شہید ہونے والے 40ہزار افراد کے قاتلوں کیلئے بھی سزا کا تعین کرنا چاہیے تھا،غزہ میں انسانی جانوں کے ضیاع میں ملوث ممالک کو بھی ملزم کے کٹہرے میں لایا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی انصاف عدالت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا،، محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی کی سلامتی کونسل کی قراردار کی اسرائیل نے جس طرح دھجیاں بکھیریں پوری دنیا پر واضع ہے،جنوبی افریقا نے اپنا انسانی حق ادا کیا اور انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کیلئے عالمی انصاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جس پر اسرائیل کو فوری طور پر عالمی عدالت نے رفح میں فوجی آپریشن بند کرنے کا حکم دیا ہے،شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ عالمی انصاف عدالت نے اسرائیل کو تفتیشی ٹیم کے وفد کو غزہ میں داخلے اور رفح باڈرکھولنے کا حکم دیا ہے،اسرائیل نے ظلم وجب اور بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،اسرائیل عالمی انسانی مجرم اور عالمی دہشتگرد بن چکا ہے،انہوں کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کیلئے درست سمت کی طرف فیصلہ ہے،اسرائیل کسی فیصلے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو کوئی حیثیت نہیں دے رہا،اسرئیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے منہ کو انسانی خون لگ گیا ہے جو عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر کر غزہ میں مسلم نسل کشی کررہا ہے،عالمی انصاف عدالت اپنے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے۔#

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views