اکتیسواں دو روزہ عظیم الشان عرس مبارک حضرت پیر الحاج شیخ محمد شرف الدین بابا نقشبندی قادری چشتی رحمتہ اللہ علیہ زیر قیادت محمد خواجہ شرف الدین پیرزادہ ابنِ شرف الدین زیر قیادت بمقام مزار مبارک متصل درگاہ حضرت سید علی سرمست ماڑی پور روڈ منعقد ہوا
حضرت علامہ مفتی مشتاق احمد نورانی امام خطیب جامع مسجد مدنی پنجاب کالونی نے خصوصی خطاب فرمایا ذینتِ محفل محترم شیر الدین پیرزادہ اور محترم چوہدری محمد شہزاد صاحب تشریف فرما تھے مہمان خصوصی حضرت السید سلطان ظفریاب علی العظمت اللہ الرفاعی سجادہ نشین مسند عالیہ و خانوادہ رفاعیہ پاکستان نے اپنے تمام مریدین و عقیدت مندوں کے ہمراہ بڑی تعداد میں جلوہ افروز ہوئے اور مزار مبارک پر چادر گُل پوشی اور فاتحہ خوانی کی پنڈال میں موجود بڑی تعداد نے مہمان خصوصی کا پُرتباک استقبال کیا مہمان خصوصی نے محفل سماع کی صدارت کی اور خلیفہ ڈاکٹر یونس قادری نے حاضرین کو 31 ویں عرس کی مبارک باد پیش کی آخر میں لنگر عام کا اہتمام بی کیا گیا تھا۔